news

جسٹن بیبر کا برے رویے کا اعتراف

Published

on

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے خود اپنے برے رویے کا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں جسٹن بیبر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کیلیفورنیا میں ایک پاپارازی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیخ رہے تھے، جس کے بعد ان کے رویے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی۔

واقعے کے بعد بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ اپنی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے اس دوست سے تعلق اس لیے ختم کر دیا کیونکہ اس نے ان کے برتاؤ پر اعتراض کیا تھا۔

تاہم اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل اپنی ذات کے بارے میں سوچتے سوچتے تھک چکے ہیں اور انہیں “غصے کے مسائل” کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی، جو اب ان کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔

بیبر نے اپنے پیغام میں ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے بیان کیا، جسے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ عالمی میڈیا نے بھی اہمیت دی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

مداحوں نے ان کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت پر کھل کر بات کرنا ایک مثبت قدم ہے، خاص طور پر جب یہ کسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کی جانب سے ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version