news
اسحاق ڈار کا بھارت کے یکطرفہ فیصلے پر سخت ردعمل، پانی کا مسئلہ زندگی اور موت ہے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا مسئلہ ہے اور بھارت اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی ضمانتوں کے تحت طے پایا تھا اور اسے صرف باہمی اتفاق سے ہی معطل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اگرچہ براہ راست پاکستان کا نام نہیں لیا، لیکن ہمیں اندازہ تھا کہ جلد یا بدیر الزامات پاکستان پر ہی آئیں گے۔ بھارت کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اس واقعے میں پاکستان ملوث ہے، اور ایسی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اقدام جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا رویہ ہے۔ سارک جیسے علاقائی تعاون کے فورمز کی ترقی میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی آڑے آتی رہی ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا تو پاکستان نے فوری طور پر واہگہ بارڈر بند کر دیا۔ سارک ویزا اسکیم کے تحت پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم سکھ یاتریوں کو استثنا حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت نے دو اہم فیصلے کیے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور کوئی تیسرا ملک بھی پاکستان کے راستے بھارت سے تجارت نہیں کر سکے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کی تمام ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اب ان پروازوں کو اضافی وقت اور ایندھن خرچ کرنا پڑے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں، اور قومی مفاد میں اتحاد و اتفاق ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتی سطح پر بھی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، 26 ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی جا چکی ہے اور دیگر کو بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج شام سعودی وزیر خارجہ سے اہم گفتگو طے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دورہ ڈھاکہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نہ تو پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال ہوگی اور نہ ہی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی روئیے کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
news
انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔
news
پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔
کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے