Connect with us

news

چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک مشیر مقرر

Published

on

پاکستان کرپٹو کونسل

چانگ پینگ ژاؤ، جنہیں سی زیڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو پاکستان کرپٹو کونسل کا سٹریٹجک مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایسچینج بائنانس کے بانی اور ویب تھری کے معروف رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ اہم اعلان وزارتِ خزانہ کی جانب سے اُس وقت کیا گیا جب سی زیڈ نے پیر کے روز پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ باضابطہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، گورنر اسٹیٹ بینک، اور وفاقی سیکریٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ سی زیڈ نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کو ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور جدت کو اپنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی زیڈ کی شمولیت سے پاکستان ویب تھری، ڈیجیٹل فنانس، اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے علاقائی طاقت بننے کے اپنے ویژن کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا سکے گا۔

news

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی وی ٹی سی میں مفاہمت نامہ ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم

Published

on

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی


لاہور؛
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کےلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روڈا ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ نے باہمی شراکت کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا ، اور اسے نوجوانوں کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے روڈا کی جاری کوششوں میں سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ، “یہ مفاہمت نامہ صرف ایک تعاون نہیں ہے۔ یہ ایک معنی خیز اثر پیدا کرنے اور ایسی میراث چھوڑنے کا موقع ہے جس سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا۔”
ایم او یو کی اس تقریب میں عمران امین سی ای او روڈا نے کہاکہ روڈا کے دائرہ اختیار میں جاری منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی بنیادی جزو ہے ہمیں ایک فلاحی ریاست کے قیام کئےلئے تکنیکی اداروں کی مہارت سے پورا فائدہ اٹھانا ہوگا


چیئرمین خالد محمود سی ایچ نے تکنیکی مہارت کو اختیار کرنے اورآسان بنانے پر روڈا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تنظیمیں وژن میں جکڑی ہوئی ہیں اور باہمی اہداف کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا فاطمہ علی خان ڈائریکٹر اس شراکت کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا

جاری رکھیں

news

ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو بھیج دی

Published

on

ایف بی آر

اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪ اور نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی اس ایف ای ڈی کو ختم کرنے کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس بھی زیرِ سماعت ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشنز سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اور شفاف اعداد و شمار موصول نہیں ہو رہے تھے، اسی لیے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں تبدیلی کی جائے گی۔

فی الحال جائیداد پر مندرجہ ذیل ٹیکسز لاگو ہیں:

کیپیٹل گین ٹیکس (CGT)

کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT)

ایڈوانس انکم ٹیکس

سیکشن 7E کے تحت ڈیمڈ انکم ٹیکس

خاص طور پر ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20 فیصد ٹیکس لاگو کیا جاتا ہے، جو 2.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر نافذ ہے۔

یہ اقدام رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جمود کو توڑنے اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~