Connect with us

news

روف حسن کی پاکستان مخالف شخصیت راہول رائےچوھدری سے گفتگو منظر عام پر

Published

on

رؤف حسن کی پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار راہول رائے چودھری کیساتھ گفتگو منظر عام پر آگئی

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری کا انکشاف۔

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل رؤف حسن کا امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے

راہول رائے چودھری کے مضامین کے مطالعے اور ان کے تجزیے سن کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ موصوف پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں

ان واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ روف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں

وٹس ایپ کو اس گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری نے رؤف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا جسکے جواب میں رؤف حسن نے نہ صرف فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے مضمون کی جزوی توثیق کی اور اسے جنرل باجوہ کی مفاہمت کی خواہش سے تعبیر کیا بلکہ مزید تفصیلات بتانے کیلئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری اور رؤف حسن کے پیغامات اس بات کی دلیل ہیں کہ راہول چودھری رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتارہاہے۔ راہول رائے چودھری رؤف حسن کے پیغامات اور اپنے ساتھ انکے تعلقات کے تناظُر میں رؤف حسن کے بارے فکرمند دکھائی دیتے رہے اور انکو اپنی حفاظت کی تاکید پر بھی مضر رہے۔ رؤف حسن مسلسل اپنے دوست راہول رائے چودھری کو پاکستان کے اداروں اور انکے خلاف پائے جانے والے عوامی تفکرات و جذبات سے آگاہ کرتے دکھائی دیے۔ رؤف حسن راہول چودھری کو یہ باور کراتے دکھائی دیئے کہ عوام اور پاکستانی فوج آپس میں مدمقابل ہیں اور ملک افراتفری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رؤف حسن نے اپنے ممکنہ لندن دورے کا بھی ذکر کیا جسکے دوران وہ راہول سے “تفصیلی ملاقات” کے خواہاں رہے۔ رؤف حسن کے پیغامات میں پاکستان سے متعلق منفی بات چیت نمایاں رہی اور وہ مسلسل پاکستان کو جبر اور فسطائیت کی آماجگاہ قرار دیتے نظر آئے۔
ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے راہول رائے چودھری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رؤف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے اور اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے سپانسرکرتی ہیں
رؤف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کئے جانے کے بعد راہول رائے چودھری نے رؤف حسن کے ویزے کی خاطر کی جانے والی کوششوں اور فضائی ٹکٹوں کے حصول کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے بھارتی ادارے اور میڈیا بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چودھری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے”را“کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں جس کے شواہد ان واٹس ایپ پیغامات سے ظاہر ہیں۔

یہ واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپگینڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔ یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپگینڈا کرنا تھا۔ ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ رؤف حسن کی جانب سے راہول رائے چودھری کے ساتھ اس ڈیجیٹل گفتگو کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ باتیں واضح طور پر غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے معاملات میں اکسانے کے شواہد ہیں۔

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~