Connect with us

news

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں 9 سے 15 ستمبر تک جاری رہنے والی خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا

Published

on

جس کے تحت 115 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم کے دوران 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین فراہم کریں گے تاکہ انہیں اس موذی مرض سے محفوظ کیا جا سکے۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں، اپنے بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

Courtesy : PM IG

news

نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کا انقلابی پیس میکر: چاول کے دانے جتنا چھوٹا، سرنج سے انجیکٹ ہونے والا

Published

on

انقلابی پیس میکر

امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو سائز میں چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن کو معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ چھوٹا سا آلہ فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ایک اور بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اگر جسم کو اس کی مزید ضرورت نہ رہے تو یہ آہستہ آہستہ خود بخود جسم میں جذب ہو جائے گا اور اسے نکالنے کے لیے دوبارہ آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دل کے مریضوں کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ پیس میکر جلد ہی عام دستیاب ہو گا۔

جاری رکھیں

news

مریم نواز کی زیر صدارت ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری

Published

on

ایئر پنجاب

پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی فضائی کمپنی ’’ایئر پنجاب‘‘ اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایئر پنجاب کے منصوبے کو پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر چار ایئربس طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔

اجلاس میں لاہور یلو لائن اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک یلو لائن منصوبے کی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے 30 مئی تک کی مہلت دی گئی جبکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کے لیے 15 جون کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو ریلوے حکام کے ساتھ اشتراک اور مشاورت کا ٹاسک سونپا۔ بلٹ ٹرین منصوبے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف شہروں کے درمیان مزید چھ ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس کا پلان بھی طلب کیا ہے۔ ان مجوزہ روٹس میں لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک، لاہور سے رائیونڈ، قصور اور پاکپتن ہوتے ہوئے لودھراں تک، شیخوپورہ سے جڑانوالہ اور شور کوٹ تک، شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا تک، لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال، اور فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک کے راستے شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد ان منصوبوں کے ذریعے صوبے میں جدید اور تیز رفتار سفری سہولیات کو فروغ دینا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~