news
سوچ سمجھ کر کیسز لگائیں گے تو یہ شفافیت نہیں،چیف جسٹس
انہوں نے کہا دائیں بائیں بیٹھے ججز کیا فیصلہ کریں گے میرے علم میں نہیں ہوتا قاضی فائز عیسی نے فل کوٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کیا اب کیس لگنے سے پہلے پتہ چل جاتا ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا؟ چیف جسٹس مقدمہ نہیں لگا سکتے مقدمہ کمیٹی ہی لگاتی ہے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے ذریعے ہی مقدمے لگائے جاتے ہیں کیس کا فیصلہ مفروضوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے لیے مرسیڈیز بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت نہیں اس لیےدونوں گاڑیاں حکومت کو واپس کر دیں گاڑیوں کے پیسے عوام پر لگنے چاہیے چیف جسٹس صاحبان کو مرسیڈیز جیسی گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہوتی ڈیپوٹیشن پر جو لوگ ائے تھے انہیں ادارے سے رخصت کر دیا گیا ہے اگر لوگ ڈیپوٹیشن پر زیادہ عرصے بیٹھے رہیں تو یہ بھی غیر قانونی کام ہے ڈیپو ٹیشنسٹ کے زیادہ عرصہ بیٹھے رہنے سے سپریم کورٹ کے اپنے ملازمین کی ترقی رک جاتی تھی
36 وفاقی عدالتیں کراچی شہر میں بکھری ہوئی ہیں جن کی عمارتیں صحیح ہیں نہ ہی ریکارڈ محفوظ ہے پرائیویٹ بلڈنگز میں موجود ان عمارتوں کے پیسے بھی عوام ہی دیتے ہیں ہائی کورٹ کے سامنے ایک بہت بڑی جگہ ہے کراچی کے بالکل مرکز میں جو تقریبا سات ایکڑ پر مشتمل تھی یہ سپریم کورٹ کو دی گئی کہ یہاں سپریم کورٹ کی رجسٹری بنائی جائے میں نے سوچا کہ سپریم کورٹ کی کراچی میں رجسٹری کی کیا ضرورت ہے اگر بینچ وہاں جاتی بھی ہے تو تین چار مرتبہ ہی جاتی ہے اور اب تو ویڈیو لنک کی فیسیلٹی بھی موجود ہے یہ چھ ارب کا پروجیکٹ تھا جس کا ممبر میں اور جسٹس جمال خان مندوخیلی صاحب ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ سرکار کو اس شرط پر واپس لوٹا دی جائے کہ ان 36 سرکاری عدالتوں کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے تو اس کا فائدہ عوام اور وکلا دونوں کو ہوگا
سپریم کورٹ کے ملازمین کو تین مزید گروس سیلریز دی گئیں سرکاری تنخواہوں میں سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہیں سب سے زیادہ ہیں میں نے اس کو سال کے اختتام پر ایک بیسک سیلری میں تبدیل کر دیا اس سے بچنے والے پیسوں سے ہم نے 131 کمپیوٹر موٹر سائیکلز بسیں کوسٹرز دو الیکٹرک اور دیگر سامان خریدا
ائین پاکستان میں 19 اے کی شک شامل کی گئی جس کے مطابق معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے ہم جتنی زیادہ معلومات عام کریں گے ہم پر جائز تنقید بھی ہوگی جو کہ ایک اچھی بات ہے ہر شخص کا بنیادی حق ہے ہمیں خط لکھیں ہم ساری معلومات فراہم کریں گے مفروضوں یا ذرائع سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہمیں خط لکھا جائے ہم جواب دیں گے جب نگران حکومت تھی الیکشن نہیں ہو رہے تھے ہمارے پاس درخواست آ ئی اور ہم نے 12 دن کے اندر فیصلہ کر دیا اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا الیکشن کمیشن صدر دونوں نے کہا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار انہیں حاصل ہے ہم نے کہا دونوں دعوے کر رہے ہیں تو کوئی ایک الیکشن کی تاریخ دے دیں
الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدر کا عہدہ بڑا ہے اپ جا کر ان سے تاریخ لائیں
تا ہم تاخیر کرنے والے رکاوٹیں ڈھونڈ لیتے ہیں
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ریٹرننگ افسران عدالتوں سے ہی لیے جائیں الیکشن کمیشن نے درخواست دی تو ہائی کورٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا اج تک اپنی ذات سے متعلق توہین کا کیس نہیں لیا احتجاج ہوا تھا جس پر توہین عدالتی کاروائی کی تھی احتجاج کرنے والوں نے معذرت کی تو میں نے کیس واپس لے لیا سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کی گئی تو ہم نے اس کے لیے سپریم جوڈیشل فورم بھی رکھا ماضی میں سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے بدعنوان ججز کو برطرف بھی کیا گیا انہوں نے کہا دوسرے کی شفافیت دیکھیں اور خود شفافیت نہ رکھیں تو بات میں وزن نہیں ہوتا ذوالفقار بھٹو کو غلط سزا مل چکی لیکن یہ اعتراف کیا گیا کہ فیصلہ قانون کے خلاف تھا ایسے ہی ہائی کورٹ کے ایک جج کو غلط طریقے سے نکالا گیا مگر ان کو بھی بحال کیا گیا وہ جج بر طرف کیے گئے تھے لیکن فیصلے میں ریٹائرڈ کیا گیا تھا تاکہ لوازمات مل سکیں کراچی میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضہ دلوایا کراچی میں سپریم کورٹ کے اعتراف بحریہ کو ہٹوایا کیسز کی تعداد اور تاخیر سے متعلق بھی خامیاں ہیں ججز کو بھی کیسز کی تعداد کم اور تاخیر ختم کرنی ہے ججز پر ائے دن جھوٹے سچے الزام لگائے جاتے ہیں اور وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل کے کوڈ اف کنڈکٹ کے ارٹیکل پانچ میں ترمیم کی
اب اگر کسی جج پر الزام لگے تو وہ اس کا جواب دے سکتا ہے ہم نے وکلا رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں کہا کہ تنقید ضرور کریں مگر غلط خبریں نہ چلوائیں
news
پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان، ہمیش فالکنر
برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔
ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔
اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
news
عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔
عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں