drama
مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجازاورصبا قمرکا نام لیا تھا، خلیل الرحمن قمر
رائٹر خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ جس خاتون نے مجھے بلا کر اغوا کیا، اس نے باتوں کے دوران اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر کا بھی ذکر کیا تھا، اس نے پوچھا کہ بتا نعمان اعجاز کو گالیاں کیوں دی تھیں۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے اپنے اغوا سے متعلق تفصیلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع میں اغوا کی ایف آئی آر اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا تھا کیونکہ اغوا کاروں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا۔
خلیل الرحمن قمر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے لیکن وہ بہت اچھے اداکار ہیں جبکہ صبا قمر سے بھی اختلافات ہونے کے باوجود میں ان کی اداکاری کا مداح ہوں۔
یہ وہ لوگ نہیں جو اس طرح کا کام کریں۔ اغوا کار اس طرح کی باتیں کرکے مجھے الجھن میں ڈالنا اور میرے دماغ اور اعصاب کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔خلیل الرحمن قمر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اغوا کے واقعے کے دوران اپنے لاکھوں بھارتی مداحوں کی سپورٹ نے حیران کردیا جبکہ اس کے بالکل برعکس پاکستان میں مجھے لوگوں کی طنزیہ باتوں اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔
خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ میری بیوی اغوا کے واقعے کے بعد پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتی ہے کیونکہ وہ میرے ساتھ ہونے والے سلوک پر افسردہ اور دکھی ہے لیکن مجھے اپنے وطن کی مٹی سے عشق ہے میں اپنا ملک چھوڑ کرکہیں نہیں جائوں گا۔
drama
علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں ہیں۔ ان کی حالیہ بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، جس پر وہ اکثر ردعمل دیتی بھی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں علیزے نے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ڈانس کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے مختصر اسکرٹ اور ٹاپ پہن رکھا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید کی جا رہی ہے۔
بعض افراد کا کہنا ہے کہ علیزے کو والدین کی رہنمائی کی ضرورت ہے، جبکہ کچھ ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ناقدین نے اس ویڈیو کو ان کی “اب تک کی سب سے بولڈ” ویڈیو قرار دیا ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
علیزے شاہ اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے “عہدِ وفا”، “میرا دل میرا دشمن”، اور “دل موم کا دیا” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں، ان کا ایک ڈرامہ، جس میں وہ عفان وحید کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، مداحوں میں کافی مقبول ہے۔ تاہم، ان کے موجودہ رویے اور ویڈیوز ان کی شخصیت پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں، اور ناقدین انہیں اصلاح کا مشورہ دے رہے ہیں۔
drama
تمام مذاہب کے مطالعہ کے بعد خود کو شعوری طور پر مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ علی عباسی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا میں خود کو پیدائشی مسلمان کہلانے کی بجائے شعوری مسلمان سمجھنے پر فخر محسوس کرتا ہوں داکار کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا ہوں میں پہلے سے ایک مسلمان ہوں لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی کے مطابق ہے، میں نے تمام مذاہب کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں