news
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے گے نہیں نایاب ہیں ہم
کارخانہ قدرت میں کچھ لوگ واقع ہی بڑے نایاب ہوتے ہیں ان کے پاس بیٹھنا ان سے ملنا اور بات چیت کرنا بھی بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے یعنی ان کے پاس زندگی کے انمول تجربات اور اور ان کا نچوڑ ہوتا ہے برسوں کی مسافت وہ چند الفاظ اور فقروں میں طے کروا دیتے ہیں ایسی ہی علمی ادبی فلسفیانہ صوفی ازم اور روحانیت سے لگاؤ رکھنے والی شخصیت پاکستانی علم و ادب کا سرمایہ اشفاق احمد ہیں۔
اشفاق احمد کی پیدائش 22 اگست 1925 کو برٹش انڈیا پنجاب میں ہوئی آپ کا تعلق پختون قبیلہ محمد سے ہے اپ نے ابتدائی تعلیم اپنے ابائی علاقے سے حاصل کی بعدازاں اردو ادب میں ماسٹرز کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی اپ نے مختلف ممالک کا سفر کیا اپ کو اردو پنجابی پشتو انگریزی اٹیلین اور فرانسیسی زبانوں پر عبور حاصل تھا اپ نے اپنی ادبی سرگرمیوں کا اغاز بچوں کے میگزین پھول سے کیا اپ نے انگلستان سے واپسی پر ایک ادبی میگزین کا آغاز بھی کیا اور ریڈیو پاکستان کو بطور سکرپٹ رائٹر جوائن کیا اپ نے ہفتہ وار اردو لیل و نہار کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے 30 سے زائد کتابیں بھی تحریر کیں اپ کے افسانوں اور بطور خاص گڈریا نے 1955 تک اپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اپ نے اپنے وسائل و ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اردو کی ترویج کے لیے اردو سینٹرل بورڈ بنایا
1966 میں مرکزی اردو بورڈ کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے جو بعد ازاں اردو سائنس بورڈ میں تبدیل ہو گیا اپ 1979 تک اس بورڈ سے وابستہ رہے
اشفاق احمد کی مشہور تصانیف میں تلقین شاہ ایک محبت سو افسانے گڈریا ت طوطا کہانی منچلے کا سودا اور زاویہ شامل ہیں
اپ کو علمی و ادبی خدمات پر پرائیڈ اف پرفارمینس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا اشفاق احمد صاحب کی زندگی میں صوفی ازم کا بھی بڑا دخل ہے اپ کو سوفی ازم سے گہرا لگا تھا اپ کے ہم نشینوں میں قدرت اللہ شہاب ممتاز مفتی بابا محمد یحیی خان شامل ہیں اپ نے اپنے قارئین اور چاہنے والوں کے لیے پی ٹی وی سے پروگرام بیٹھک اور زاویہ بھی کیا جس سے آپ اپنے چاہنے والوں کے اور زیادہ قریب ہو گئے ان پروگراموں میں اپ لوگوں سے اپنے تجربات بھی شیئر کرتے اور لوگوں سے ان کی رائے بھی لیتے
7 ستمبر 2004 کو کینسر کے باعث اپ کا انتقال ہوگیا
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔