Connect with us

news

پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال لفٹ آپریٹر شبیر کے حوالے

Published

on

لفٹ اپریٹر شبیر

لاہور(ہیلتھ رپورٹر سے)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال لفٹ آپریٹر شبیر کے حوالے کر دیا گیا لفٹ آپریٹر شبیر نوکری کم اور بزنس زیادہ کرنے لگا لفٹ آپریٹر شبیر محکمہ ہیلتھ کے لئے سونے کی مرغی بن گیا تمام ٹینڈر اور کوٹیشن کا مالک ہسپتال کا لفٹ آپریٹر شبیر ذمہ داران اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا لفٹ آپریٹر اپنی کمپنیاں رجسٹر کروا کے ہسپتال میں ہونے والے ٹینڈر اور کوٹیشن اپنے نام کروا لیتا ہے SK ٹریڈرز کے نام سے بنی گئی کمپنی جس سے لفٹ آپریٹر شبیر ٹینڈرز اور کوٹیشن کرتا ہے یہ لفٹ آپریٹر شبیر کے نام پر ہے اور پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہر چھوٹا بڑا ٹینڈر کوٹیشن بھاری نذرانوں کے عوض لفٹ آپریٹر شبیر کو ہی ملتا ہے کچھ ماہ پہلے لاکھوں کا کا ٹینڈر لے کر اپنی پیمنٹ بھی نکلوانے میں کامیاب ہو گیا ہے جس میں ٹیلی فون کا سامان اور تاریں منگوائی گئی تھی hvac کے کام بھی لفٹ آپریٹر شبیر سنبھال کربیٹھا ہے۔

ذرائع کے مطابق لفٹ آپریٹر شبیر جعلی بل بنوا کر بھی بغیر کسی ٹینڈر اور سامان دیے لاکھوں روپے نوسربازی کر کے بھی ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے نکلوا لیتا ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کو برابر حصہ دیتا ہے لفٹ آپریٹر شبیر ڈیوٹی کم اور بزنس زیادہ کر رہا ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا رہا ہے جس میں متعلقہ ایم ایس شعیب اسلم لفٹ آپریٹر شبیر کی پوری سرپرستی کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود لفٹ آپریٹر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران افسران کو چاہیے کہ محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے لفٹ آپریٹر شبیر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کو محکمہ ہیلتھ سے فارغ کیا جائے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر سے)لفٹ آپریٹر شبیر سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا مگر رابطہ نہ ہو سکا اگر یہ موقف دینا چاہے تو رابطہ کر سکتا ہے ادارہ من و عن شائع کریگا

لاہور(ہیلتھ رپورٹر سے) پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس شعیب اسلم کو موقف کے لئے رابطہ کیا گیا مگر رابطہ نہ ہو سکا اگر یہ موقف دینا چاہیں تو رابطہ کر سکتے ہیں ادارہ من و عن شائع کریگا

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~