news
بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی آفات دراصل عالمی ماحولیاتی بحران کا تسلسل ہیں اور پاکستان کے عوام اس بحران کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، حالانکہ وہ اس کے ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے لے کر شمالی صوبوں تک عوام کی زندگی اور روزگار کو متاثر کر رہی ہے، اس لیے یہ مسئلہ مقامی یا علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی انسانی ایمرجنسی ہے، جس میں دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کریں۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ سندھ حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے 10 ٹرک راشن اور ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ بھیجا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے لیے خیمے، کمبل، برتن اور بستر فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کے دوران پیپلزپارٹی کی کاوشوں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان نے نہ صرف ریلیف دیا بلکہ دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ بھی شروع کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں سندھ اور بلوچستان کے کامیاب ماڈلز سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں، اور پیپلزپارٹی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے جس کے حل کے لیے صرف ریلیف کافی نہیں ہوگا بلکہ طویل المدتی بحالی، منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تبدیلی کے بنیادی اسباب کے حل کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
news
یوٹیوب کا بڑا کارنامہ، نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کے ذیلی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹی وی ویونگ ٹائم میں اپنے حریف پلیٹ فارمز نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں مجموعی ٹیلی ویژن ویو ٹائم کا 12.5 فیصد حصہ صرف یوٹیوب کے پاس ہے، جو پہلی بار اسٹریمنگ کو کیبل اور براڈکاسٹ ٹی وی سے بڑا بنا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بڑی میڈیا کمپنیز اربوں ڈالر خرچ کر کے سبسکرائبرز کو متوجہ کرنے کے لیے معیاری مواد تیار کر رہی ہیں، وہیں یوٹیوب نے صارفین کی بنائی گئی ویڈیوز اور پوڈکاسٹس کی بدولت خاموشی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ سلطنت قائم کر دی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوٹیوب پر دیکھے جانے والی 49 فیصد ویڈیوز 11 منٹ یا اس سے زیادہ دورانیے کی ہیں، جبکہ ٹی وی پر مبنی یوٹیوب ویونگ سیشنز کا 60 فیصد حصہ آدھے گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت پر مشتمل ہوتا ہے۔
news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شاندار تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا آغاز 543 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 314 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 797، 838، 1089، 1118، 1219 اور 1356 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 837 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ تاہم دن بھر کے دوران پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا رجحان بھی جاری رہا۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- کھیل3 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل