news
صبا فیصل کا ساتھی اداکاراؤں کی تنقید پر ردعمل

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ ویڈیو پیغام میں ڈراموں اور فنکاروں پر کی جانے والی تنقید کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے معروف اداکاراؤں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے اگرچہ ہر فرد کو اظہارِ رائے کی آزادی دی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فنکاروں کی محنت اور لگن کو کمتر سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری میں مہارت رکھنے والے افراد کو اداکاری پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، کیونکہ ہر فنکار کا انداز اور اندازہ مختلف ہوتا ہے۔ صبا فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کردار میں فنکار کی ظاہری شخصیت، ملبوسات اور میک اپ ایک مکمل تاثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان بنیادوں پر کی گئی تنقید غیرمنصفانہ ہوتی ہے۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ ذاتی حملوں سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہنے کا رجحان اپنایا جائے۔ صبا فیصل نے اپنی گفتگو کا اختتام اس امید پر کیا کہ ان کی باتوں کو مثبت انداز میں لیا جائے گا۔ ان کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے۔
news
یوٹیوب کا بڑا کارنامہ، نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کے ذیلی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹی وی ویونگ ٹائم میں اپنے حریف پلیٹ فارمز نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں مجموعی ٹیلی ویژن ویو ٹائم کا 12.5 فیصد حصہ صرف یوٹیوب کے پاس ہے، جو پہلی بار اسٹریمنگ کو کیبل اور براڈکاسٹ ٹی وی سے بڑا بنا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بڑی میڈیا کمپنیز اربوں ڈالر خرچ کر کے سبسکرائبرز کو متوجہ کرنے کے لیے معیاری مواد تیار کر رہی ہیں، وہیں یوٹیوب نے صارفین کی بنائی گئی ویڈیوز اور پوڈکاسٹس کی بدولت خاموشی کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ سلطنت قائم کر دی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوٹیوب پر دیکھے جانے والی 49 فیصد ویڈیوز 11 منٹ یا اس سے زیادہ دورانیے کی ہیں، جبکہ ٹی وی پر مبنی یوٹیوب ویونگ سیشنز کا 60 فیصد حصہ آدھے گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت پر مشتمل ہوتا ہے۔
news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شاندار تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا آغاز 543 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 314 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 797، 838، 1089، 1118، 1219 اور 1356 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 837 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ تاہم دن بھر کے دوران پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا رجحان بھی جاری رہا۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- کھیل3 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل