Connect with us

news

نیرو باجوہ نے ہانیہ عامر کو ان فالو کردیا، ’سردار جی 3‘ کی پوسٹس بھی ڈیلیٹ

Published

on

نیرو باجوہ

بھارتی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے باوجود انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، جبکہ فلم سے متعلق تمام پروموشنل پوسٹس بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی گئی ہیں۔ اس غیر متوقع اقدام نے سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق نیرو باجوہ کو انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر مبینہ دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ پاک بھارت کشیدگی سے پہلے مکمل ہو چکی تھی، لیکن حالیہ تناؤ کے بعد فلم میکرز پر دباؤ بڑھا کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکالا جائے، بصورت دیگر فلم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ تاہم فلم بنانے والوں نے فیصلہ کیا کہ یہ فلم بھارت میں نہیں بلکہ صرف بیرون ممالک میں ریلیز کی جائے گی، اور فلم 27 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے فلم کے مرکزی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر فلم ساز فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہیں، کیونکہ فلم میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔










news

ریحام خان نے “پاکستان ریپبلک پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

Published

on

ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت کا نام “پاکستان ریپبلک پارٹی” ہوگا۔ ریحام خان نے کہا کہ ان کی جماعت صرف اقتدار کے حصول کی سیاست نہیں کرے گی بلکہ عوامی فلاح، شفافیت اور انصاف کے لیے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار نہیں اور نہ ہی عارضی سیاست دان ہیں، بلکہ وہ اگلے 30 سال کی حکمت عملی لے کر میدان میں آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے لیکن پاکستان ریپبلک پارٹی ہر نظرانداز شدہ طبقے کی نمائندہ بنے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی سیاست خدمت اور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہوگی، کیونکہ ملک میں ابھی بھی لوگ صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ریحام خان نے بتایا کہ بی بی سی سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چار سال گزار چکی ہیں اور اس دوران انہیں پاکستان سے محبت ہو گئی، اس لیے اب وہ سیاست کے ذریعے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کو سیاسی جدوجہد کے آغاز کی علامت قرار دیا اور کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے جڑنے اور ان کی آواز بننے کا عزم رکھتی ہیں۔

جاری رکھیں

news

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا

Published

on

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر محفوظ کیا گیا تھا جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹے تعلیمی کوائف جمع کروائے۔ درخواست گزار کے مطابق جمشید دستی نے ایف اے پاس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں نہ ایف اے۔ یاد رہے کہ جمشید دستی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا تھا اور بعد ازاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت کر حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی تھی۔ حالیہ انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، اور ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں 9 مئی کے بعد مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ کا سامنا رہا۔










جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~