news
حنا الطاف کا بھارتی فنکاروں کو ان فالو کرنے کا مطالبہ
کراچی: معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فنکاروں کی خاموشی اور رویے پر شدید ردعمل دیا ہے، اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فنکاروں کو ان فالو اور ان سبسکرائب کریں جو ہمارے دکھ میں شریک نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حنا الطاف نے نام لیے بغیر بھارتی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان اپنے اور بھارت دونوں ممالک میں ہونے والے جانی نقصان کی مذمت کرتا ہے، لیکن یہ دل خراش ہے کہ جب ہم سوگ میں ہوں، وہ جشن منا رہے ہوں۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے گزارش کی کہ وہ ان بھارتی فنکاروں کو ان فالو کریں، اور اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی محتاط رہیں جو وطن کی بات پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ امن اور دوستی کی بات کرتے ہیں، لیکن یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔
اداکارہ نے زور دیا کہ دکھ کی گھڑی میں خاموش رہنے والے وہ لوگ ہیں جن سے ہمیں فاصلہ رکھنا چاہیے، کیونکہ صحیح اور غلط کے بیچ خاموشی بھی ایک پوزیشن ہوتی ہے
head lines
غزہ میں جنگ بندی برقرار، ٹرمپ کا پرامن حل پر زور | امریکا، بھارت اور چین پالیسی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ حماس کے ساتھ معاملہ پرامن طور پر حل کیا جائے۔
ٹرمپ کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں مسلح گروپوں کی مرکزی قیادت شامل نہیں، اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ سیز فائر دیرپا ثابت ہو۔
🌍 بھارت اور چین سے متعلق ٹرمپ کا مؤقف
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو بھاری ٹیرف کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو امریکا ٹیرف برقرار رکھے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین امریکا کے ساتھ تعاون کرے تو ٹیرف کم کیا جاسکتا ہے، لیکن نایاب معدنیات کے معاملے پر کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔
🕊️ نائب صدر جے ڈی وینس کا بیان
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ غزہ میں سیز فائر برقرار رکھنے کے لیے عرب ممالک کو سیکیورٹی کے نفاذ اور حماس کو غیر مسلح کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کے مطابق حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا چند دنوں میں ممکن نہیں، اس لیے خلیجی ریاستوں کی فورسز کو غزہ جاکر سیکیورٹی یقینی بنانا ہوگی۔
جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کو ٹام ہاک میزائل دینے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا ہے۔
news
پاکستان کا نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک منظور | افغانستان، ایران، روس سے تجارت
بارٹر ٹریڈ فریم ورک پاکستان میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔
وفاقی کابینہ نے نئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم کی توثیق کر دی ہے اور وزارتِ تجارت نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق بارٹر ٹریڈ کا دورانیہ 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی میں نئی ترامیم شامل کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تجارت کی اجازت درآمد و برآمد کی مالیت کے حساب سے دی جائے گی۔
کسٹمز حکام سہ ماہی بنیادوں پر اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ پاکستانی تاجروں کو ہر تین ماہ بعد درآمد اور برآمد کی مالیت برابر کرنا لازم ہوگا۔ مقررہ مدت میں حساب برابر نہ ہونے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔
ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اب درآمد اور برآمد ایک ساتھ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اگر کوئی کمپنی ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی کرے یا قانون کی خلاف ورزی کرے تو پوری کنسورشیم کے خلاف کارروائی ممکن ہوگی۔
ترمیم شدہ بارٹر ٹریڈ پالیسی کے مطابق اب برآمد کنندگان کو بھی نظام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پرانے ذیلی پیراگراف حذف کر دیے گئے جبکہ نئے شامل کیے گئے ہیں۔
نئے فریم ورک کا بنیادی مقصد بارٹر ٹریڈ کو زیادہ عملی، مؤثر اور کاروبار دوست بنانا ہے۔ مخصوص فہرست کو ختم کر کے سسٹم کو عام امپورٹ و ایکسپورٹ پالیسی سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
-
news2 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا