Connect with us

news

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ، 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

Published

on

ابدالی میزائل

راولپنڈی:
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ تجربہ ایک تربیتی مشق “انڈس” کا حصہ تھا، جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے اور یہ زمین سے زمین تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تجربے کے دوران جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو بھی جانچا گیا۔

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، سینئر فوجی افسران، اور پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں و انجینئروں نے کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے اور یہ پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ اور موثر دفاعی صلاحیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔

صدرِ مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

توقیر ناصر کا شوبز پر تنقید: مصنوعی حسن، جذبات کی جگہ لے رہا ہے

Published

on

توقیر ناصر #Pakistan Newspaper

معروف سینئر اداکار توقیر ناصر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے ڈراموں میں خلوص، سچائی اور جذبات کے بجائے صرف ظاہری خوبصورتی اور دکھاوے کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ماضی کے فنکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کرداروں سے جذباتی طور پر جُڑے ہوتے تھے اور ان کی اداکاری میں قدرتی انداز اور سچائی نمایاں ہوتی تھی۔

توقیر ناصر نے موجودہ دور کی اداکاراؤں میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مصنوعی حسن نے ان کے چہروں کو بناوٹی بنا دیا ہے، جبکہ پرانی اداکارائیں سادگی پسند اور قدرتی خوبصورتی کی مالک ہوتی تھیں۔ انہوں نے ہدایتکاروں کے کام کے انداز پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ پہلے ڈائریکٹرز سیٹ پر موجود رہتے اور فنکاروں کی کردار میں ڈھلنے میں رہنمائی کرتے تھے، مگر آج کل صرف مانیٹر پر بیٹھ کر کام چلایا جا رہا ہے جس سے اداکاری کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

پی ٹی آئی کا آج جی ٹی روڈ پاور شو، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے

Published

on

پی ٹی آئی Pakistan News

پی ٹی آئی نے آج جی ٹی روڈ پر بڑے پاور شو کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کریں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کے لیے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کے پی ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام منتخب اراکین کو مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی جاری احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ احتجاج کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اراکین سے تجاویز بھی لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے اعلیٰ رہنما خیبر ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہو چکے ہیں جہاں قافلے کی لاہور روانگی کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ ہوگا جہاں سیاسی ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد عمران خان کی قیادت میں جاری تحریک کو مزید منظم کرنا اور آئندہ کی حکمت عملی کو واضح کرنا ہے۔ لاہور میں علی امین گنڈاپور کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا جس میں تحریک کی سرگرمیوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~