news
پاکستان کا اقوام متحدہ سے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ، بھارت کو ثبوت پیش کرنے کا چیلنج
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہر غیر جانبدار اور بین الاقوامی سطح کے فورمز سے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے کیونکہ پاکستان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تاحال کسی تحقیقاتی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا، اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ہے، جس پر عالمی میڈیا بھی سوال اٹھا رہا ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے جاری رہتے ہیں، اور امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم سے بات کرنا معمول کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات مثبت رہے، اور خود ٹرمپ بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ دونوں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ واقعات کا سہارا لے کر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ ماضی میں بھی دنیا نے دیکھا کہ جب بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا، تو پاکستان نے ان کے طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا امکان موجود رہتا ہے، اور پاکستان ایسے کسی بھی ایڈونچر سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک اور عالمی برادری کے سامنے یہ موقف واضح کر دیا ہے کہ بھارت نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے الزامات عائد کیے، جبکہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم سچائی سے نہیں گھبراتے۔
عطاء تارڑ نے ایف آئی آر کے اندراج پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 2 بج کر 20 منٹ پر واقعہ ہوتا ہے اور محض 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ اور منصوبہ بند تھا۔
news
بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کا اشارہ، ماہرین کا خبردار
اسلام آباد: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی ایک خطرناک رجحان کی عکاسی ہے، جو جنوبی ایشیا میں پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی نئی جہت بن سکتی ہے۔
ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، 1960 کے اس تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو شدید تر کر سکتی ہے۔
سینٹر فار لا اینڈ سیکیورٹی کے محقق سید باسم رضا کے مطابق، بھارت کا یہ رویہ بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو فوری سفارتی ردعمل کے ساتھ عالمی فورمز پر بھارت کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔
سابق چیف مینیجر اسٹیٹ بینک محمد سلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی آبی حکمت عملی کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے چھوٹے ڈیموں، جدید آبپاشی نظام اور ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا۔
ماہرین کے مطابق، اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرتا ہے تو یہ علاقائی جغرافیائی سیاست میں ایک نیا اور خطرناک موڑ ہوگا، جس کے سنگین اسٹریٹجک نتائج ہو سکتے ہیں۔
news
سندھ کے سجاول میں نئے گیس ذخائر کی دریافت
کراچی: ماڑی انرجیز نے سندھ کے ضلع سجاول میں سوہو ون بلاک کے تحت گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق، یہاں سے یومیہ 30 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف) گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت اہم پیشرفت ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس نکالی گئی ہے، جو خطے میں تیل و گیس کی مزید تلاش کے نئے امکانات پیدا کرتی ہے۔
کمپنی کے مطابق مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ذخائر کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں بھی ماڑی انرجیز کو بڑی دریافت ملی تھی، جہاں اسپن وام ون کنوئیں سے تیل و گیس کے اہم ذخائر ملے تھے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔