Connect with us

news

وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری کی شفافیت پر زور

Published

on

پی آئی اے

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیلامی کے طریقہ کار، اس کے لیے درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کی شرائط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے ہر مرحلے میں شفافیت کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نجکاری کے پورے عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کے لیے روڈ شوز کے ساتھ ساتھ ان سے براہ راست رابطے بھی کیے جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سمیت مستقبل میں تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کی کارروائیاں براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائیں۔

اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے اور انہیں بہتر انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے، جس پر کنسلٹنٹ کے تعاون سے عمل درآمد جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد چیمہ، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوآرڈینیٹر برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات

Published

on

انسٹاگرام

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔

جاری رکھیں

news

پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف

Published

on

پرانے آئی فونز

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔

کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~