news
پاکستان اور برطانیہ کا سکیورٹی و انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی، اور سرحد پار جرائم کی روک تھام جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی شریک تھے۔
لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل باعزت طریقے سے جاری ہے، جبکہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر طبقے کی جانب سے عظیم قربانیاں دی ہیں، اور اس جنگ میں عالمی برادری بالخصوص برطانیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپسی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
news
انسٹاگرام کا نیا میپ فیچر، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا میپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہ جگہ شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار ایکٹیو ہوئے تھے۔ یہ فیچر صارفین کو کسی بھی وقت بند کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔ میٹا، جو انسٹاگرام کی ذیلی کمپنی ہے، نے اس فیچر کے ساتھ ساتھ ری پوسٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس نئے میپ فیچر کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی میں مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ فیچر کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔
news
پرانے آئی فونز کے لیے یو ایس بی-سی پورٹ متعارف
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف روبوٹک انجینئر کین پلونیل، جو ایپل مصنوعات میں جدید تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک نئی ایسیسری متعارف کرا دی ہے۔ اس کمرشل پروڈکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی اندرونی تبدیلی کے پرانے لائٹننگ بیسڈ آئی فونز میں یو ایس بی-سی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
’اوبسولیس‘ کے نام سے پیش کی گئی اس ایسیسری میں دو حصوں پر مشتمل ایک خصوصی کیس شامل ہے، جو ایک کسٹم سرکٹ بورڈ کو یو ایس بی-سی کنیکٹر سے جوڑتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نہ صرف 9 والٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ ڈیٹا ٹرانسفر اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت بھی رکھتی ہے۔
کین پلونیل کا یہ منصوبہ اُن کے پچھلے پروجیکٹ، جس میں انہوں نے ایئر پوڈز کے لیے یو ایس بی-سی کیسز تیار کیے تھے، کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نئی ایسیسری اُن صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت بن سکتی ہے جو پرانے آئی فونز استعمال کرتے ہیں مگر جدید یو ایس بی-سی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے