news
لبریشن فرنٹ کا کمانڈر شمبین عرف شاہک ،اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمبین کی ہلاکت کے ساتھ ہی کالعدم تنظیم میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
بی ایل ایف سمیت ہندوستانی مالی امداد سے چلنے والے دہشت گرد گروپوں کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہوگئی ہے۔ شمبین عرف شہک کو اس کے بی ایل ایف کے ساتھی نے قتل کیا۔
ہلاک ہونے والا دہشت گرد بی ایل ایف کا اہم کمانڈر تھا اور اس نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا لیکن وہ فوجیوں پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہک کے نام سے مشہور شمبین بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔
news
پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان، ہمیش فالکنر
برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔
ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔
اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
news
عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔
عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں