news

لبریشن فرنٹ کا کمانڈر شمبین عرف شاہک ،اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا

Published

on

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمبین کی ہلاکت کے ساتھ ہی کالعدم تنظیم میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
بی ایل ایف سمیت ہندوستانی مالی امداد سے چلنے والے دہشت گرد گروپوں کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہوگئی ہے۔ شمبین عرف شہک کو اس کے بی ایل ایف کے ساتھی نے قتل کیا۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد بی ایل ایف کا اہم کمانڈر تھا اور اس نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا لیکن وہ فوجیوں پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہک کے نام سے مشہور شمبین بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version