news
علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، عدالت کا جیل حکام کو حکم
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 23 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں سنایا۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے جیل حکام کی جانب سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق منگل کے روز عمران خان سے ملاقات ہونا تھی جو جیل حکام نے روک دی۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ سپریٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی جائے کہ ملاقات کرائی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق علیمہ خان سمیت فیملی ممبران کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ جیل حکام کی جانب سے ملاقات روکنے کے پیچھے کوئی پوشیدہ قوتیں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم جس سے بھی بات کرتے ہیں وہ کہتا ہے کہ ہم مجبور ہیں، پرائم منسٹر بھی کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ آرڈر آ کہاں سے رہے ہیں۔”
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی ملک چھوڑنے یا دو سال کے لیے خاموشی اختیار کرنے کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “تین ہفتے ہو گئے ہیں، ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہیں قید میں رکھ کر آخر کس چیز کا انتظار کیا جا رہا ہے؟”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں پولیس اور عدلیہ کی آزادی کے لیے عوامی سطح پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ادارے آزاد نہ ہوں تو نہ انصاف ممکن ہے اور نہ ہی عوام کو تحفظ مل سکتا ہے۔
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔