news
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی چیف جسٹس سے ملاقات، 26 ویں آئینی ترمیم پر اعتراض

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا متن اور طریقہ کار غلط تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے سلمان اکرم راجا اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خطوط کا ذکر کیا۔
چیف جسٹس کے سامنے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی پیش کیا گیا۔ ہم نے وکلا کو ڈرانے سے متعلق تفصیلات بھی چیف جسٹس کو بتائیں اور وکلا پر فیک ایف آئی آرز کا ذکر کیا۔
گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی گئی تھی۔ ہم بانی کی اجازت کے بعد ملاقات کے لیے آئے۔ بانی نے کہا تھا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے بھی بات کرنی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کو انصاف کی فراہمی میں حائل مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پولیس گردی اور ریاستی جبر کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ سرگودھا انسداد دہشتگردی عدالت کا معاملہ بھی چیف جسٹس کے سامنے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ایک طویل میٹنگ ہوئی ہے، جس میں ہمارے ہر رکن نے اپنی بات رکھی۔
news
پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 12 فیصد اضافہ: جی ایس ایم اے رپورٹ

جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 2024 کے دوران خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارت میں یہ شرح 39 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مرد صارفین کے انٹرنیٹ استعمال میں بھی 7 فیصد اضافے کا ذکر ہے۔ پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جو بھارت (71 فیصد) اور بنگلہ دیش (68 فیصد) سے کہیں زیادہ ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی 2020 ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن اسٹریٹیجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں واضح بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں خواتین، مردوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم انٹرنیٹ استعمال کرتی تھیں جو 2024 میں کم ہو کر 25 فیصد رہ گئی۔ اس مثبت پیشرفت کا سہرا جیز، ٹیلی نار اور یو فون جیسے موبائل نیٹ ورکس کی کاوشوں کو بھی دیا گیا ہے۔
news
آسیان ممالک میں 30 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت، نئی رپورٹ کا انکشاف

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسیان ممالک کے درمیان انٹرکنیکٹڈ گرڈ راہداری شمسی اور ہوائی توانائی کی صورت میں 30 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو خطے کی توانائی سیکیورٹی، معیشت اور روزگار میں نمایاں بہتری لا سکتی ہے۔ تھنک ٹینک “Ember” کے تجزیے کے مطابق، جدید اور مربوط گرڈ سسٹمز آسیان کو ایک مضبوط قابلِ تجدید توانائی کی مارکیٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا، ویتنام، فلپائن اور تھائی لینڈ 2030 تک 45,076 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ کمبوڈیا، ملائیشیا اور سنگاپور پہلے ہی عالمی انرجی اسٹوریج معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، آسیان خطہ جو ماضی میں فاسل ایندھن پر انحصار کرتا تھا، اب 2030 تک 23 فیصد توانائی شمسی اور ہوا سے حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں