drama
کریتی سینن کی شادی کی افواہیں، کیا وہ کبیر باہیا سے رشتہ جوڑنے والی ہیں؟
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ جلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب حال ہی میں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو دہلی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریتی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے دہلی آئی تھیں، جبکہ کبیر پہلے ہی کریتی کے والدین سے مل چکے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ کبیر باہیا، جو 34 سال کے ہیں، کریتی سے 9 سال چھوٹے ہیں اور ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی بار ایک ساتھ سیر سپاٹے اور ڈنر ڈیٹس پر دیکھا گیا ہے، لیکن اداکارہ نے کبیر کے ساتھ اپنے تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔
drama
مہوش حیات کا میوزک ڈیبیو، ہنی سنگھ کے ساتھ نیا گانا جلد ریلیز ہوگا
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز ہونے والے ہیں، جن میں سے ایک معروف بھارتی پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ان کے مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔
مہوش حیات نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک فلم مکمل کر لی ہے جو عید الا ضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں اپنا جیون ساتھی نہیں ملا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں ان کے ساتھ بطور اداکارہ پرفارم کرتی نظر آئیں تھیں۔
drama
جنوبی کورین اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں
جنوبی کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیئول میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، لیکن ابھی تک کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم سائی رون کا ایک دوست ان سے ملنے کے لیے ان کے گھر آیا، لیکن جب اس نے اداکارہ سے رابطہ نہیں کیا تو اس نے گھر میں داخل ہوکر انہیں مردہ حالت میں پایا۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں پایا، لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا، لیکن 2022 میں انہوں نے نشے کی حالت میں گاڑی چلا کر ایک حادثہ کیا، جس کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا، اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور ان کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
کم سائی رون نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چائلڈ ایکٹر کے طور پر کیا تھا۔ انہوں نے 2009 میں فلم ’’اے برانڈ نیو لائف‘‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں