Connect with us

news

چینی ایپ ڈیپ سیک نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

Published

on

ڈیپ سیک


مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چینی کمپنی کی ایپ ڈیپ سیک نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ایپ لانچ ہوتے ہی امریکا اور یورپ میں مقبول ہو گئی، جہاں اسے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس کی غیر متوقع مقبولیت نے امریکا اور یورپ کی ٹیک کمپنیوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

امریکا میں ڈیپ سیک کی اچانک مقبولیت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد امریکی انڈسٹری کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک نے کہا کہ چینی ایپ متاثر کن ہے، لیکن وہ اس سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈیپ سیک اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ حساب، کوڈنگ، اور دیگر معاملات میں اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل سے مقابلہ کر سکتی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ عارضی طور پر ایپ کی رجسٹریشن محدود کر رہے ہیں، کیونکہ ان کی ایپ پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔ سنگاپور میں ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت کی پوری صنعت کی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتی ہے۔

چینی وزیراعظم نے ڈیپ سیک ایپ کی شاندار کامیابی پر کمپنی کے مالک کو سراہا ہے۔ یہ ایپ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے

news

نیب کا ملک ریاض کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ

Published

on

ملک ریاض

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی گرفتاری یا حوالگی کے لیے نیب براہ راست متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ نہیں کر سکتا، بلکہ اس معاملے میں ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور انٹرپول کے ذریعے ہی پیشرفت ممکن ہے۔ اسی وجہ سے نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے معاملات ایف آئی اے کو بھیجتا ہے۔

نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک ریاض کا معاملہ بھی اصول کے مطابق ایف آئی اے کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے، حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے اماراتی حکام سے رابطہ کرے گی، جس کے نتیجے میں انٹرپول کے ذریعے حوالگی یا گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔

نیب کے ذرائع نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ملک ریاض پر برطانوی حکام نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن کا الزام نہیں لگایا، اور یہ کہ نومبر 2021 میں برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس نے ان کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ برطانوی محکمہ داخلہ نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کا ویزا نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات اور 2019 میں طے پانے والے معاملات کے حوالے سے بحریہ ٹاؤن کیسز میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر منسوخ کر دیا تھا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل ٹیلی کام بورڈ کی نئی ایڈوائزری

Published

on

پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشات

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ اس بارے میں آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے ناظرین کو مفید مشورے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے سب سے پہلے مختلف براؤزرز میں ایکسٹینشنز لگائی جا سکتی ہیں جو بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں، لیکن یہ ایکسٹینشنز ہیک بھی ہو سکتی ہیں۔

جیسا کہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے اپنی ایڈوائزری میں 16 مخصوص براؤزر ایکسٹینشنز کا ذکر کیا ہے جو ہیکرز استعمال کر رہے ہیں۔

اگر آپ کے براؤزرز میں یہ 16 ایکسٹینشنز موجود ہیں تو انہیں فوراً ہٹا دیں، اور اگر آپ نے ان میں سے کسی ایکسٹینشن کا استعمال کیا ہے تو اپنے تمام پاس ورڈز اور دیگر معلومات کو تبدیل کر دیں۔

کنول چیمہ نے بتایا کہ اگر یہ تبدیل نہ کیے گئے تو ہیکرز آپ کے ذاتی ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے آئی فون پر بھی یہ براؤزرز استعمال کر رہے ہیں تو انہیں وہاں سے بھی ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے تمام صارفین سے درخواست کی کہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~