Connect with us

news

سپریم کورٹ کا ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس

Published

on

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔ کمیٹیز کے اختیار کے حوالے سے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، لہذا نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ کمیٹیز کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ تشکیل دے کر اس معاملے کی جانچ کریں گے۔ فل کورٹ آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 6 کے تحت اس معاملے کو دیکھے گی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کیا کہ انتظامی سطح پر جوڈیشل احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ بادی النظر میں توہین عدالت کی کارروائی ججز کمیٹیوں کے خلاف ہوتی ہے، لیکن اس وقت ججز کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، اتحاد نہیں بنا، شاہد خاقان عباسی

Published

on

شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کل پہلی میٹنگ تھی اور اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلی میٹنگ میں کوئی اتحاد نہیں بنا، لیکن ملکی حالات پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، اور ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی میں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر سب نے اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو اور مولانا فضل الرحمان نے 10 فروری کو جلسہ کرنا ہے۔

ماضی کے معاملات پر تحفظات موجود ہیں، لیکن اپوزیشن کو ملکی مسائل پر متفقہ موقف اپنانا چاہئے۔ ملک کو ضد سے نہیں بلکہ آئین کے تحت چلایا جانا چاہئے۔ آج ملک کے تشویشناک حالات ہیں، اور اگر سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری راستہ ہوگا۔ آج ہمیں ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے جو آئین کی بالادستی میں ہے۔ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور سیاسی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ 26ویں ترمیم میں مولانا کا کردار اہم تھا، کیونکہ یہ ترمیم ملک کے ایک ادارے کی تباہی کا باعث بنی۔ آج عدل کا نظام ختم ہو چکا ہے، لیکن اگر مولانا اس ترمیم میں کردار ادا نہ کرتے تو حالات بہت مختلف ہوتے۔

جاری رکھیں

news

یورپی یونین پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا جائزہ لے رہی ہے

Published

on

روف حسن

پی ٹی آئی کے رہنما کے مطابق یورپی یونین پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لینے کے لیے مدت ختم ہونے سے پہلے ہی متحرک ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر صحافی وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا۔ روف حسن نے بتایا کہ یورپی یونین کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کافی سنجیدہ ہے، لیکن حکومت کے رویے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یا تو وہ ان معاملات کو سمجھنے میں ناکام ہے یا پھر سمجھنا ہی نہیں چاہتی۔ حکومت صرف اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔

دوسری جانب، حکومتی رہنما بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز پر صحافی ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا جائزہ جون میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اپنا سسٹم تبدیل کر رہی ہے، اور اس تبدیلی کے بعد ہمیں 2027 میں نئی درخواست دینا ہوگی۔ آئی سی سی پی آر کے جائزے میں ملٹری کورٹس اور آزادی اظہار پر بھی بات چیت ہوئی، اور ہم نے تمام ملاقاتوں میں تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~