news
سیاسی جماعتوں کے مذاکرات سے مسائل کا حل ممکن: رانا ثناء اللہ
وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معاملات طے کر لیں تو اسٹیبلشمنٹ کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ میڈیا کے مطابق، مشیر رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ جمہوریت کا دارومدار ڈائیلاگ پر ہے۔ آئندہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دیا جائے گا، اور ہم ان کی قیادت سے ملاقات کروا رہے ہیں۔ ہماری سب کمیٹی پی ٹی آئی کے ہر مطالبے کا تحریری جواب تیار کر رہی ہے، اور اگلی میٹنگ میں انہیں یہ جواب فراہم کر دیں گے۔ 28 جنوری کو اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ میٹنگ بلا لیں، اور پی ٹی آئی کے ہر مطالبے کا قانونی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہمیشہ بیٹھ کر ہی ہونی چاہیے، اور جب سے ہماری حکومت بنی ہے، کیا پی ٹی آئی روز اسپیکر چیمبر میں ہم سے بات نہیں کرتی؟ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ اتحادی حکومت ہے، اور فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے۔ اگر سیاسی جماعتیں مل کر معاملات طے کر لیں تو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی، کیونکہ پہلے سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
اگر سیاسی جماعتوں نے لڑائی جھگڑے کے ذریعے موجودہ صورتحال کو آگے بڑھایا تو اس کا سیاسی اور اقتصادی نقصان ہوگا۔
news
ایمریٹس ایئرلائن کا کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ
ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب قائم کرنے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کے لیے 90 ہزار اسکوائر فٹ جگہ کی درخواست دی ہے۔ کارگو بزنس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر، ایمریٹس نے کراچی میں اپنا کارگو حب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرلائن کا ہے، اور صرف کراچی سے 2024 کے دوران 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس نے اٹھایا ہے۔
پی آئی اے کی عدم توجہی اور منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کر سکی۔
ذرائع کے مطابق، ایمریٹس ائیرلائن کی درخواست پر ایئرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل کے لیے جگہ فراہم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
news
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا، جہاں کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل نہیں ہو سکا، اور وزیراعظم جمعرات کو کابینہ کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں