Connect with us

news

عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس اور سیاسی بیانات

Published

on

عمران خان

عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، چاہے جو بھی حربے استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف نہیں ہیں جو اپنے اربوں کے کرپشن کیسز معاف کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق، تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے، جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بے شک جھوٹ اور بد دیانتی کی عمر ہمیشہ کم ہوتی ہے اور سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں جج نے واضح طور پر غلط بیانی کی ہے۔ اس کیس کا ٹرائل ہمیشہ 11:30 سے 12 بجے کے درمیان شروع ہوتا ہے۔ کل بھی اس کیس کی سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر تھا، لیکن میرے وکلاء کی آمد سے پہلے ہی تقریباً 9 بجے مجھے اطلاع ملی کہ جج صاحب آ چکے ہیں۔

میری نقل و حرکت جیل تک محدود ہے اور میرا قانونی حق تھا کہ میں وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہو سکوں، جنہیں عدالت کی جانب سے 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔ پہلے دو مقدمات میں جج ابولحسنات اور محمد بشیر نے میری عدم موجودگی میں فیصلہ سنا دیا ہے، بالکل اسی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی سنایا جا سکتا ہے۔

news

سانحہ 9 مئی کیس: چیف جسٹس کا ٹرائل مانیٹرنگ سے انکار، سازش کے الزام پر گرفتاری پر سوال

Published

on

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ عدالت ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی، البتہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے پر اعتراض کیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت روزانہ سماعت لازمی ہے۔ سماعت میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 9 مئی کے 500 مقدمات درج اور 24 ہزار افراد مفرور ہیں۔

عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اعجاز چوہدری کی لوگوں کو اکسانے کی کوئی ویڈیو ہے؟ جس پر پیمرا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بے شک وہ انٹرویو ہے، لیکن وہ نوجوانوں کو اکسا رہے تھے۔

مزید سماعت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیسز پر بات ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف سازش کے الزام پر کسی کو جیل میں نہ رکھا جائے۔ شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کر دی گئی، جبکہ حافظ فرحت عباس کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہو گی۔

جاری رکھیں

news

عامر علی کا جنسی ہراسانی کا انکشاف: 14 سال کی عمر میں ٹرین میں پیش آیا واقعہ

Published

on

عامر علی

بھارتی ٹی وی اداکار عامر علی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 سال کی عمر میں ممبئی کی ٹرین میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا ان کی ذہنی کیفیت پر گہرا اثر ہوا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا بند کر دیا اور کچھ عرصے تک ہم جنس پرست مردوں کے بارے میں تحفظات رکھے، مگر وقت کے ساتھ ان کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی۔

انہوں نے بتایا کہ قریبی دوستوں کی جانب سے اپنی جنسی شناخت ظاہر کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ انفرادی واقعات کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کو جج کرنا غلط ہے۔

عامر علی نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی، کہ ان کی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے طلاق ہو چکی ہے اور وہ اس وقت اپنی بیٹی آیرا سے رابطے میں نہیں ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو قبول کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~