news
عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس اور سیاسی بیانات
عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، چاہے جو بھی حربے استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف نہیں ہیں جو اپنے اربوں کے کرپشن کیسز معاف کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق، تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے، جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بے شک جھوٹ اور بد دیانتی کی عمر ہمیشہ کم ہوتی ہے اور سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس میں جج نے واضح طور پر غلط بیانی کی ہے۔ اس کیس کا ٹرائل ہمیشہ 11:30 سے 12 بجے کے درمیان شروع ہوتا ہے۔ کل بھی اس کیس کی سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت مقرر تھا، لیکن میرے وکلاء کی آمد سے پہلے ہی تقریباً 9 بجے مجھے اطلاع ملی کہ جج صاحب آ چکے ہیں۔
میری نقل و حرکت جیل تک محدود ہے اور میرا قانونی حق تھا کہ میں وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہو سکوں، جنہیں عدالت کی جانب سے 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔ پہلے دو مقدمات میں جج ابولحسنات اور محمد بشیر نے میری عدم موجودگی میں فیصلہ سنا دیا ہے، بالکل اسی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی سنایا جا سکتا ہے۔