Connect with us

news

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل علماء کنونشن سے تاریخی خطاب

Published

on

اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے,آرمی چیف
پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جد وجہد کر رہی ہے,آرمی چیف

پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک، لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے,آرمی چیف
ہم انھیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنۂ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، برادر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست سے مخالفت نہ کریں,آرمی چیف
دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے پختون بھائیوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُنکی کاوشوں کو سراہتے ہُوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں,آرمی چیف
خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں،جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
“اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ،
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ،
شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ”
سید عاصم منیر آرمی چیف
ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں,آرمی چیف
شدت پسندی پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے
جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں,آرمی چیف
سوشل میڈٰیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے ,آرمی چیف
ناموس رسالت پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا، کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک (SAW) کی شان میں گستاخی کر سکے
کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم، ہم اُسکے آگے کھڑے ہوں گے,آرمی چیف
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کے لئے بنا ہے,آرمی چیف
اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما قربان کیونکہ پاکستان ہم سے زیادہ اہم ہے,آرمی چیف
اگر ریاست کی اہمیّت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھو,آرمی چیف
علماء و مشائخ سے التماس ہے کہ وہ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں,آرمی چیف
علماء کو چاہیے کہ وہ اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں,آرمی چیف
مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے, ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے,آرمی چیف
اقبال کا شعر پڑھ کر آرمی چیف نے کہا:
اپني ملت پر قياس اقوام مغرب سے نہ کر،
خاص ہے ترکيب ميں قوم رسول ہاشمی
ان کی جمعيت کا ہے ملک و نسب پر انحصار،
قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعيت تری,آرمی چیف
جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظرئیے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف
کشمیر تقسیم پاک وہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ,آرمی چیف
فلسطین اور غزہ پر ڈھاۓ جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ,آرمی چیف

کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم لوگوں کو کہتے ہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پرامن رہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرسکے۔جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جویہ کہتےتھےکہ ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبودیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھیں۔

news

پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان،  ہمیش فالکنر

Published

on

ہمیش فالکنر

برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔  ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔

اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی

Published

on

اڈیالہ جیل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔

عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~