Connect with us

news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان

Published

on

شہباز شریف

وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سامنا، بدھ کے روز شہباز شریف کے دورے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ضائع ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 200 پر پہنچ گیا۔ بعد میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور یہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 500 تک جا پہنچا۔ اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور وہاں ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

تاہم، وزیراعظم کے خطاب کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں اچانک بڑی مندی کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم کے خطاب کے فوراً بعد 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جو بڑھتے بڑھتے 2100 تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 800 تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

news

وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کا علی امین گنڈا پور کے احتجاج پر تبصرہ

Published

on

عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے صحیح طریقے سے احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے اور اس دوران زندگی کا معمول بھی جاری رہتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے واقعی درست طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی بار احتجاج کا صحیح انداز اپنانا قابل تعریف ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی تشدد اور توڑ پھوڑ کے بجائے اسی طرح “اوو اوو” کر کے احتجاج کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد اور جلاؤ گھیراؤ آپ کی عادت ہے۔

جاری رکھیں

news

مالی سال 2025-26 کا بجٹ: اہم تفصیلات اور شیڈول

Published

on

2025-26 کا بجٹ

اسلام آباد:
نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بجٹ پیش کرنے سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا، جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ کابینہ کے لیے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، اور فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، اور اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~