Connect with us

news

وفاقی کابینہ کی منظوری: ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت

Published

on

ریکوڈک

اسلام آباد:
وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت طے پایا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز کے عوض یہ شیئرز براہ راست منتقل کیے جائیں گے۔

سعودی عرب پاکستان کو 540 ملین ڈالرز کی رقم دو قسطوں میں ادا کرے گا۔

پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 330 ملین ڈالرز ادا کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی۔

سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ مزید برآں، سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ باقی شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

news

ریور گارڈن اسلام آباد میں پولیس کے قبضے کی کوشش پر شہریوں کا احتجاج

Published

on

ریور گارڈن اسلام آباد

اسلام آبادایکسپریس وے پر واقع ریور گارڈن اسلام آباد زون 5 میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ناجائز قبضہ کی کوشش،معززین ریور گارڈن

اسلام آباد پولیس ریور گارڈن میں کمیونٹی سینٹر کے لیئے مختص کی گئی جگہ پر دھونس سے تھانہ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔شہری
بارہ سو گھروں کی چھوٹی بند سوسائٹی میں تھانہ کی تعمیر سے سوسائٹی میں جرائم جنم لےگا۔شہری
سی ڈی اے کی جانب سے مذکورہ جگہ کمیونٹی سنٹر کے لیئے مختص ہے،اگر پولیس تھانہ بنانا چاہتی ہے تو سوسائٹی کے باہر گرین بیلٹ موجود ہے۔معززین ریور گارڈن


انتظامیہ کو چاروں اطراف سے بند سوسائٹی میں زبردستی تھانہ منتقل کرنے کے لیئے ہماری نعشوں سے گزرنا ہوگا۔متاثرین
اسی سلسے میں راجہ خرم نواز صاب سے ملاقات کی جس میں راجہ صاب نے وعدہ کیا کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہو گی ۔انشاءاللہ

جاری رکھیں

drama

دیپیکا پڈوکون: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

Published

on

دیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی خوبرو سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بھارتی سینما کی سب سے کامیاب اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے فلمی کیریئر کی مجموعی آمدنی 10 ہزار 2 سو کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جس میں 8 ہزار کروڑ بھارتی فلموں سے اور 2 ہزار کروڑ ان کی واحد ہالی ووڈ فلم ’XXX: The Return of Xander Cage‘ سے شامل ہیں۔

گزشتہ دو سالوں میں دیپیکا کی کئی بڑی ریلیز نے انہیں یہ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ رُخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’پٹھان‘، ‘جوان، اور تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کامیاب فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ جیسی فلموں نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائی کی۔

جبکہ ’فائٹر‘ اور ’سنگھم اگین‘ نے 300 کروڑ سے زائد کمائے، اس طرح ان پانچ فلموں کے ذریعے دیپیکا نے اپنے کیریئر کے باکس آفس مجموعے میں 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ کیا۔

اگرچہ ان کی کئی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ ان کے ساتھی ہیرو کو دیا جاتا ہے، جیسے شاہ رخ خان کے ساتھ ’جوان‘ یا پربھاس کے ساتھ ’کلکی‘ لیکن ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں انہوں نے اپنی انفرادی طاقت بھی ثابت کی ہے جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ دیپیکا کی کامیابی نے انہیں نہ صرف بھارتی سینما بلکہ عالمی سطح پر بھی بےحد شہرت دی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے بیٹی ’دعا‘ کو جنم دیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~