news
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس: فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوگی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ احتساب عدالت جی الیون سے نئی تاریخ دی جائے گی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ جنوری 2025ء کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو پیر کو سنایا جانا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس کے بعد اس کا ٹرائل تقریباً ایک سال مکمل ہوا۔ اس دوران نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال شامل ہیں جنہوں نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔
news
قدرتی گیس کی کمی: سوئی سدرن کے چیلنجز اور بحالی منصوبے
کراچی:
قدرتی گیس کے ذخائر میں سالانہ کمی کی وجہ سے سوئی سدرن کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
ملکی قدرتی گیس کے ذخائر میں ہونے والی سالانہ تنزلی کے باعث سوئی سدرن کو اپنے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں مسلسل کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مالی سال 18-2017 سے سوئی سدرن کو ملنے والی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ سات سالوں کے دوران تقریباً 465 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو، تجارتی اور عام صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی میں سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کی جانب سے گھریلو شعبے میں کوئی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی کے تحت رات 10:00 سے صبح 5:00 بجے تک گھریلو شعبے میں گیس کی بندش کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن کے لیے لائن پیکس کو برقرار رکھا جا سکے اور کھانا پکانے کے اوقات کے دوران قدرتی گیس کے پریشر کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔
قدرتی گیس میں مسلسل کمی کی صورت حال میں ادارہ اپنے گھریلو صارفین کو خاص طور پر کھانا پکانے کے اوقات کے دوران مطلوبہ گیس فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے، جس میں ادارے کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے آخری سِروں میں واقع صارفین بھی شامل ہیں۔
بلوچستان میں سردیوں کے موسم کے دوران۔
news
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کے معروف نعت خواں اور مشہور شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشی منائی ہے۔
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دے رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ موجود تھے۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جس کے خاص لمحات وسیم بادامی نے انسٹاگرام پر شیئر کیے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں