news
بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی دو کروڑ 77 لاکھ سے اوپر
تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگئی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت ابھی ایک لاکھ 2 ہزار ڈالرز (2 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ ہے۔
2024 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 140 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالرز کی حد اس وقت عبور کی تھی جب دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ بنا دیا تھا، جو کہ کرپٹو کرنسیوں پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حامی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کرپٹو کرنسی میں دلچسپی کا اظہار لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے موجودہ سربراہ Gary Gensler کو تبدیل کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں جو کہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے خلاف کافی سخت اقدامات کرتے رہے ہیں۔
حالیہ برسوں کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی کو بھی دیکھا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسی کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
4 دسمبر کو یو ایس فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل نے کہا کہ بٹ کوائن سونے کی طرح ہی ہے بس یہ ورچوئل یا ڈیجیٹل ہے۔
انہوں نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ لوگ اسے اپنی ادائیگیوں کے لیے استعمال نہیں کرتے یا اسے ڈالر کا حریف تصور نہیں کیا جاسکتا، یہ درحقیقت سونے کا حریف ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ 4 برس کی سیاسی کشمکش کے بعد ہم بٹ کوائن سمیت تمام ڈیجیٹل معاشی نظام کو مرکزی مالیاتی دھارے میں شامل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
کسی زمانے میں بٹ کوائن کو فراڈ قرار دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کے پرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ٹرمپ نے مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ امریکا کو ‘دنیا کا کرپٹو دارالحکومت’ بنایا جائے گا۔
ایسا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کرپٹو کرنسی کے حق میں متعدد اقدامات کیے جائیں گے، جیسے نیشنل اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا قیام بھی عمل میں آسکتا ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کو ٹیکس فری قرار دیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن کو 2008 میں ایک گمنام فرد Satoshi Nakamoto نے متعارف کرایا تھا جو ایک ایسا مالیاتی ذریعہ دینا چاہتے تھے جو حکومتی اور بینکوں کے کنٹرول سے باہر ہو۔
news
پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:
پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔
اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
news
اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ
اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔
یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔
راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔
اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔
پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔