Connect with us

film

برطانوی پارلیمنٹ کے دو اہم اعزاز حاصل کر لیے، فہد مصطفی

Published

on

فہد مصطفیٰ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کروا لیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی کامبابی سے متعلق پرستاروں کو بھی آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایواڈز کے ساتھ اپنی تصویر اور مختصر ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔
صلاح الدین کی پیدائش 26 جون 1983) [3] پیشہ ورانہ طور پر فہد مصطفیٰ کے نام سے جانا جاتا ہے ایک پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہیں جو اردو فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کرتے ہیں۔ ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں میڈیا میں بیان کیا جاتا ہے، مصطفیٰ پاکستان کے “سب سے بڑے گیم شو” جیتو پاکستان کے میزبان کے طور پر مشہور ہیں۔

مصطفیٰ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز عمراؤ جان ادا سے کیا اور ڈراموں میں عبدالقادر ہوں، ایک تمنا لہسل سی، داغ، کنکر اور دسری بیوی سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز نا مظلوم (2014) سے کیا اور کامیاب فلموں ماہ میر (2016)، جوانی پھر نہیں آنی 2 (2018)، لوڈ ویڈنگ (2018) اور قائداعظم زندہ باد (2022) میں نظر آئے۔ . ٹیلی ویژن سے وقفے کے بعد، مصطفیٰ کبھی میں کبھی تم (2024) کے ساتھ ڈراموں میں واپس آئے۔

drama

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ: تین ملزمان کو سات سال قید، اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا

Published

on

خلیل الرحمن قمر

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تین ملزمان کو سزا جبکہ دیگر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے جرم میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اغوا کا الزام ثابت نہ ہو سکا، اس لیے اس جرم کے تحت کوئی سزا نہیں دی گئی۔

مقدمے میں نامزد دیگر افراد، جن میں حسن شاہ بھی شامل ہیں، کو عدالت نے شواہد کے فقدان کی بنیاد پر بری کر دیا۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے 17 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، جن میں خلیل الرحمٰن قمر، ان کے قریبی دوست، پولیس افسران اور بینک کا عملہ شامل تھا۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا اور ان سے تاوان طلب کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور اغوا کی دفعات شامل تھیں۔

اگست میں اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوا، جس میں کل 11 ملزمان شامل تھے۔ ان میں سے ایک ملزم ضمانت پر رہا ہے، جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواستِ ضمانت لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کو خلیل الرحمٰن قمر کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

film

سنی دیول نے فلم ’جات‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کیا

Published

on

sunny deol

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سنی دیول نے کئی سالوں تک نسبتاً کم معاوضہ لیا، لیکن اب جب کہ وہ باکس آفس پر زبردست واپسی کر چکے ہیں، وہ اپنی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنی دیول نے طویل عرصے تک کم فیس پر کام کیا، مگر اب ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فیس بڑھا لی ہے، جو کہ ان کا حق ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ نئی فیس ان کی پرانی فیس سے چھ گنا زیادہ ہے، لیکن جب تک سنی دیول باکس آفس پر کامیاب ہیں، تو یہ سب کچھ جائز ہے۔

سنی دیول نے فلم ’غدر 2‘ کے لیے 8 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ کے لیے 50 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔

فلم ’جات‘ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی کر رہے ہیں، اور اس میں سنی دیول کے علاوہ رندیپ ہوڈا، وینیت کمار سنگھ، ریجینا کیسندرا، رامیا کرشنن اور سایامی خیر جیسے مشہور فنکار شامل ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~