news
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر موجود شخص نماز نہیں پڑھ رہا تھا بلکہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، اور یہ شخص منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے، میں بالکل بھی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل نہیں دینا چاہتا کیوں کہ وہ ایک بزدل آدمی ہے اور دو دفعہ بھاگ چکا ہے، البتہ اس بار گرفتار تمام ملزمان کو سزائیں ملیں گی، ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت کسی بھی طرح نہیں دی جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام چینلز نے پی ٹی آئی کو بھاگتے ہوئے بھی دکھایا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے غزہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، غیر ملکی میڈیا جو تصاویر دکھا رہا ہے وہ اے آئی سے بنی ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کی بنی ہوئی ویڈیوز کو ڈی چوک کا بتا کر دکھایا جا رہا ہے، غیر ملکی میڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنی ہوئی تصاویر چلا رہا ہے، پہلے یہ کہا گیا کہ سنائپر شاٹ مارے گئے اور پھر فائرنگ کی بات بھی کی گئی، تحریک انصاف کی جماعت ابھی تک سنائپرز یا سیدھی فائرنگ کی کوئی ویڈیو سامنے کیوں نہیں لا سکی، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی لاشوں سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ جو اسلام آباد احتجاج میں شامل تھے، اور جن لوگوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں وہ کسی صورت قانون سے نہیں بچ سکیں گے، جو پکڑے گئے ہیں وہ اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے ان کی رہائی کسی صورت نہیں ہوگی، ہماری فورسز کو کسی بھی احتجاج میں براہ راست لائیو ایمونیشن نہیں دیا جاتا، ہماری فورسز کے پاس اسلحہ نہیں تھا، کوئی ایک ویڈیو ہی دکھا دیں جس میں فورسز کے کسی فرد نے گولی چلائی ہو، یہ ملک کے باہر فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ہم نے ایک سیل بنا دیا ہے جو جھوٹی ویڈیوز کے فیکٹ چیک کرکے بتائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 ماہ کے عرصہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا ، پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اچھی خبر ہے جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
news
مریخ پر چوکور ساخت کی دریافت – حقیقت یا فطری مظہر؟
مریخ، جو ہماری دنیا کے قریب ترین سیاروں میں سے ایک ہے اور ممکنہ طور پر زمین کے بعد ہمارے نظام شمسی میں انسانی زندگی کے لیے بہترین امیدوار ہے، طویل عرصے سے انسانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اسی وجہ سے، سیارے سے متعلق کوئی بھی خبر یا سازشی نظریہ فوراً وائرل ہو جاتا ہے۔
اس بار ہماری توجہ مریخ پر ایک بالکل چوکور ساخت کی جانب ہے، جس کا انکشاف ناسا نے کیا ہے۔
سرمئی رنگ کی اس منفرد ‘آبجیکٹ’ کی تصاویر سوشل میڈیا پر کئی دن پہلے گردش کر رہی تھیں۔
یہ تصویر سیارے کے ایک کریٹر کے چھوٹے سے حصے سے لی گئی تھی، جہاں چوکور ساخت اس حصے کے اوپر موجود تھی۔
لیکن اس سے پہلے کہ آپ یہ سوچیں کہ مریخ پر قدیم زندگی ہو سکتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایسے مظاہر نہ صرف مریخ یا چاند پر بلکہ زمین پر بھی پائے جاتے ہیں۔
news
جاز کا مصنوعی ذہانت پر مبنی انشورنس اور مالیاتی خدمات کا آغاز
کراچی:
پاکستان کی ڈیجیٹل کمپنی جاز نے صارفین کے ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے انشورنس اور مالیاتی خدمات کی پیشکش شروع کر دی ہے، جو کہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی صارفین کی ضروریات کو سمجھ کر ان کے لیے مناسب انشورنس مصنوعات فراہم کرے گی، جو ملکی ڈیجیٹل معیشت میں ایک اہم تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔
جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر، کاظم مجتبیٰ کے مطابق، کمپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے سفری ریکارڈ اور ادائیگی کے رویے کا تجزیہ کرے گی، جس سے انہیں ذاتی نوعیت کے انشورنس حل فراہم کیے جا سکیں گے۔
جاز کا انشورنس پلیٹ فارم “فکر فری” مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کے ذریعے صارفین کے موبائل فون کے استعمال، سفری عادات اور اخراجات کے رجحانات کا تجزیہ کرے گا، جس سے انہیں خودکار طور پر موزوں انشورنس آپشنز کی تجویز دی جائے گی۔
کاظم مجتبیٰ نے مزید وضاحت کی کہ اگر کوئی صارف بار بار سفر کرتا ہے، تو مصنوعی ذہانت اس کے سفری ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مخصوص راستوں یا دورانیے کے لیے سفری انشورنس کی پیشکش کرے گی۔ اسی طرح، اگر کوئی صارف بار بار اپنا موبائل فون تبدیل کرتا ہے، تو اسے ہینڈ سیٹ انشورنس کی تجویز دی جائے گی۔
کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ یہ طریقہ کار نہ صرف صارفین کو روایتی انشورنس کی پیچیدگیوں سے بچائے گا بلکہ انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں