Connect with us

news

سیمی کنڈکٹر پالیسی کا مراعاتی منصوبہ تیار

Published

on

آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کی خلاف ورزی کرنے پر، وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ”سیمی کنڈکٹر پالیسی اور ایکشن پلان“ کا ایک مسودہ تیار کیا ہے، جس میں سیمی کنڈکٹر صنعت کو گرانٹس اور سبسڈیز دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو کہ خصوصی ٹیکنالوجی زون (ایس ٹی زیڈ) کی مراعات، آلات پر درآمدی ڈیوٹی کی معافی، 25 فیصد سبسڈی والے سود کے ساتھ نرم قرضے اور 25 فیصد ٹیکس کی چھوٹ پر مشتمل ہیں۔

اکتوبر 2024 کے شروع میں جاری کیے گئے فنڈز کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سبسڈیز کم لاگت کی مالی معاونت اور دیگر مراعات کی شکل میں دی گئی ہیں، جو کہ اگرچہ مختلف صنعتوں میں مختلف ہیں، لیکن ان سبسڈیز کے بغیر مالیات اور ٹیکسز، ہم منصب معیشتوں اور کم تر شعبوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔

وزارت کی طرف سے قومی سیمی کنڈکٹر فنڈ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جس کے لیے 10 ارب روپے تک کی رقم رکھی جائے گی تاکہ نرم قرضے، گرانٹس، اسٹارٹ اپ سپورٹ، مقامی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے مراعات، اور بین الاقوامی کمپنیوں اور غیر ملک میں رہنے والوں کو متوجہ کرنے کے لیے موئثر اقدامات کیے جا سکیں۔ اس تجویز پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن، شیزا فاطمہ خواجہ سے رائے بھی طلب کی گئی تھی، البتہ رپورٹ کے فائل ہونے تک کوئی جواب وصول نہیں ہوا۔

عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ 2023 میں 600 ارب ڈالر سے زائد تجاوز کر چکی ہے اور 2030 تک اس کے ایک کھرب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں سے 70 فیصد کمپیوٹنگ اور ڈیٹا اسٹوریج، آٹوموٹو الیکٹرانکس، وائرلیس کنیکٹیوٹی اور پاور مینجمنٹ میں تیز رفتار ترقی سے حاصل کر رہا ہے۔

مسودہ پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ قومی معیشت اور سیکیورٹی کا سیمی کنڈکٹرز پر انحصار بڑھ گیا ہے، لہذا پاکستان سیمی کنڈکٹر پالیسی کی تشکیل انتہائی ضروری ہے۔

مسودہ پالیسی میں پاکستان کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور اسمبلی، ٹیسٹنگ اور پیکیجنگ (اے ٹی پی) گکا بڑا مرکز بنانے کے ساتھ 2047 تک اہم سیمی کنڈکٹر انٹیگریٹڈ سرکٹ (آئی سیز) کے لیے مقامی ڈیزائن، ٹیسٹنگ/پیکیجنگ اور فابریکیشن کی صلاحیت حاصل کرنے کا مقصد بھی پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں

Published

on

رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی

وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا

میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔

سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی

تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔

جاری رکھیں

news

پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط

Published

on

روس اور پاکستان

آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا

تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی

نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~