Connect with us

news

روس نے امریکا کو جاپان میں میزائل نصب کرنےکے حوالے سے خبردار کر دیا ہے

Published

on

روس

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا جاپان میں اپنے میزائل نصب نہ کرے کیونکہ یہ ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہو گا، اگر ایسا ہوا تو ماسکو بھی جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال میں تائیوان کی مدد کے حوالے سے جاپان اور امریکا مشترکہ فوجی منصوبہ ترتیب دینا چاہتے ہیں جس میں میزائلوں کی تنصیب بھی شامل ہے

نیوز ایجنسی نے امریکی اور جاپانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تحت امریکا جاپان کے جنوب مغربی صوبوں کاگوشیما اور اوکیناوا کے نانسی جزائر اور فلپائن میں میزائل یونٹ کی تنصیب کرے گا۔

روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بڑھانے کا جواز دے کر تائیوان کے اردگرد کی صورتِ حال تشویش ناک کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل روسی نائب وزیرِ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ اگر امریکا ایسے میزائل براعظم میں نصب کر ے تو روس ایشیاء میں مختصر اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب پر غور کرے گا۔

news

سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں

Published

on

رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی

وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا

میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔

سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی

تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔

جاری رکھیں

news

پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط

Published

on

روس اور پاکستان

آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا

تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی

نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~