Connect with us

کھیل

بنگلا دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دی، بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہم فتح

Published

on

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز کا مجموعہ اسکور کیا۔ سری لنکا کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے ان کے کپتان چندنا دیشا پریانے نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اس کے علاوہ نیپال نے بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو شکست دی۔ یہ دونوں میچز ٹورنامنٹ میں شائقین کے لیے دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی سے انکار، ویڈیو وائرل

Published

on

ٹریوس ہیڈ

آسٹریلوی اوپنر بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے انکار کر دیا۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں ٹریوس ہیڈ کو ایک اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران، سن رائزرز حیدرآباد کے مداح ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ انکار کر دیتے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نے کہا، “حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں، کم از کم آپ کو ان کا جواب دینا چاہیے،” لیکن ٹریوس ہیڈ خاموشی سے وہاں سے چلے گئے۔

اس وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔ کچھ نے ہیڈ کو مداحوں کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی پرائیویسی کا حق حاصل ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو ہراساں کر رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ ان کے خیال میں ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر جیسا ہونا چاہیے، جو ہمیشہ بھارت کی چاپلوسی کرتا ہے۔” ایک اور صارف نے کہا، بھارتی دوسرے لوگوں کی پرائیویسی کا احترام نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔

جاری رکھیں

news

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خوشدل شاہ فینز پر بھڑک اُٹھے

Published

on

خوش دل شاہ

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ شکستوں کے بعد فینز کے طنزیہ تبصروں پر بھڑک اُٹھے۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کیا۔ میچ کے بعد، فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر انہیں نشانہ بنایا، جس پر خوشدل شاہ کا صبر جواب دے گیا۔

خوشدل شاہ فینز کی جانب بڑھنے لگے، لیکن سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور معاملے کو سنبھال لیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس ردعمل پر انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے، اور ان کی نامناسب انداز میں تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری طرف، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کی۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر خوشدل شاہ نے انہیں روکا۔ اس پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ کہے، اور دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~