news
ہمارا اصل ہدف عمران خان کی رہائی ہے، بشرا بی بی
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے پر وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ احتجاج اور قافلوں میں ممبران صرف حاضری شو کرنے کےلئے آئے تھے، 24 نومبر کے احتجاج میں غائب رہنے والوں کا پارٹی سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہوگا
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماﺅں کو وارننگ دے کر کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ہی اگلے انتخابات کا ٹکٹ مل سکے گا احتجاج کے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بشرا بی بی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کسی رہنماء کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں دے سکتی اگر کوئی بھی کارکن احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہیں اترا تو اس کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملے گا بشریٰ بی بی اجلاس میں ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید ناراض ہو ئیں انہوں نے پارٹی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے سے بچیں جب کہ احتجاج کیلئے موثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر جماعت میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی مکمل رپورٹ دی گئی ث کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کیلئے ہی احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار اپنے کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس ہو گئے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج درحقیقت لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری نبھانے کا امتحان ہے انہوں نے کہا ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے اور ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس ہرگز نہیں لوٹیں گے
بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ ہدایات بھی کیں کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہوگا ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے آگاہ کیا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی سے دیرینہ وابستگی بھی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہ اترے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج جماعت کے لوگوں کی پی ٹی آئی سے وفاداری کا امتحان ہے، ہمارا اصل ہدف عمران خان کی رہائی ہے
news
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی تیاریاں مکمل:8 ہزار اصافی پولیس اہلکار طلب
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک کو سیل کرنے کے عمل میں مصروف ہے، اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے
مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت تمام قسم کے اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے
اس کے علاوہ، قائداعظم یونیورسٹی کو 22 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے
news
جینیفر لوپیز کی اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ تعلقات کی افواہیں
حال ہی میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بین ایفلیک سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جینیفر نے حالیہ دنوں میں واضح کیا تھا کہ وہ اس وقت کسی کو تلاش نہیں کر رہیں، مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر چکی ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جینیفر نے اگست 2023 میں بین ایفلیک سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر اپنی شادی ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جینیفر لوپیز اپنی خوشی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے اور سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جینیفر اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اپنے باڈی گارڈ سے تعلقات استوار کر رہی ہیں۔
بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ برس اپنی راہیں جدا کر لی تھیں اور سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس جوڑی کی طلاق پر ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں