news
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹیم کے ساتھ اس متوقع خوشی کے باعث آسٹریلیا نہ جا سکے
تاہم اب قوی امکان ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات سے فراغت کے بعد اسٹریلیا جا سکتے ہیں
میڈیا ذرائع کے مطابق ان کے ہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے اس سے پہلے بھی ان کے یہاں ایک چھ سال کی بیٹی ہے جس کا نام سمیرا ہے
یاد رہے کہ بھارت اور اسٹریلیا کے درمیان اس ماہ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایک بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جا رہی ہے بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں ڈائریکٹ رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی کامیابی کی ضرورت ہے
news
بسلسلہ احتجاج 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو، پی ٹی اے
اسلام آباد میں حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا (کے پی)، اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے تحت، پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر فائر وال فعال کر دے گی، جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروس سست ہو جائے گی اس کے علاوہ، سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیوز کا ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ممکن نہیں ہو گا
یہ اقدامات کسی خاص وجوہات یا حالات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں، تاہم ان سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی معطلی کا فیصلہ حالات کے مطابق لیا جا رہا ہے، اور اس کا اطلاق کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر کیا جا سکتا ہے
اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ ان کا احتجاج کا اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک ان کے تمام مطالبات منظور نہیں ہو جاتے
یہ صورتحال ایک سیاسی تناؤ کو ظاہر کرتی ہے، جس کے پیش نظر حکومتی اقدامات اور انٹرنیٹ کی معطلی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے
news
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی تیاریاں مکمل:8 ہزار اصافی پولیس اہلکار طلب
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک کو سیل کرنے کے عمل میں مصروف ہے، اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے
مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت تمام قسم کے اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے
اس کے علاوہ، قائداعظم یونیورسٹی کو 22 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں