Connect with us

news

عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا: حق لینے اسلام آبادضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور

Published

on

ali ameen gandapur

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم اپنا حق لینے دوبارہ پھر سے اسلام آباد جائیں گے، تاہم ہم کیا حکمت عملی اختیار کریں گے ابھی نہیں بتا سکتا
میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں کہا کہ ہم اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔ ہمارے ساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے، ہم اس بد سلوکی کے عادی ہوچکے ہیں جبکہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضرور احتجاج کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔احتجاج اور جلسہ کے لیے ہم ہر وقت تیار رہتے ہیں ابھی حکمت عملی واضح نہیں کی جاسکتی، لیکن ہماری حکمت عملی اور تیاری زبردست ہوگی پُرامن احتجاج کا ہمیں حق حاصل ہے، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہمارا راستہ روکا جاتا ہے
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہم پر تشدد کرتی ہے ربڑ بلٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ہیں،ہمارے لیے خندقیں کھودی جاتی ہیں۔ یہ اگر ایسا کرتے ہیں تو اب تو ہم بھی اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا

news

مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Published

on

پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کا بھرپور یقین ہے میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ مایوس ہو مایوسی مسلمان کے لیے حرام قرار دے دی گئی ہے پاکستان پر گزشتہ برس سے مایوسی کے جو بادل منڈلا رہے تھے وہ اب چھٹ چکے ہیں اور پاکستان میں معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اشاریے مثبت آ رہے ہیں بہت امید ہے کہ اگلا سال انشاء اللہ مزید بہتر ہوگا
جنرل سید عاصم منیر نے اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے اور ملک کو ڈیفالٹر کرنے والے اب کدھر ہیں؟ کیا یہ ملک میں مایوسی پھیلانے کے جواب دہ نہیں ہیں کوئی بھی چیز خواہ وہ سیاست ہو یا کچھ اور ملکی سلامتی سے مقدم نہیں ہم سب کو اپنے ذاتی مفادات کو بھلا کر قومی مفادات اور یکجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے
انہوں نے کہا کہ ریاست ہم سب کے لیے ایک ماں کی طرح ہے جس طرح ماں اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اسی طرح ریاست بھی اپنے مکینوں کا خیال کرتی ہے ریاست کی قدر لیبیا ،عراق اور فلسطین کی عوام سے پوچھی جائے تو اندازہ ہوگا کہ وطن کتنا اہم ہوتا ہے

جاری رکھیں

news

جیلی فش میں اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Published

on

ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے محققین نے ایک اہم دریافت کی ہے جس میں انہوں نے کومب جیلی فِش (comb jellyfish) کی شناخت کی ہے، جو حیاتیاتی لافانی (biological immortality) کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ جیلی فِش اپنے قریبی نسل کزن، Turritopsis dohrnii، جو کہ ایک مشہور لافانی جیلی فِش ہے، کے ہمراہ شامل ہو گئی ہے۔
یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران جیلی فِش کے لاروا کا مطالعہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ان جیلی فِشز میں بالغ ہونے کی بجائے اپنی حیاتیاتی عمر کو ریورس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ تحقیق پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے، اور اس نے دوسرے جانوروں کی عمر بڑھنے کے عمل کو ریورس کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں دلچسپ بصیرت فراہم کی ہے۔
مطالعے کے شریک مصنف، جان جے اینگل کے مطابق، اس تحقیق نے جانوروں کی ابتدائی نشوونما اور جسم کے انتظام کے بارے میں ہماری سمجھ کو چیلنج کیا ہے، اور یہ ظاہر کیا ہے کہ ان جانوروں میں پھر سے جوان ہونے کی حیرت انگیز صلاحیت ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج حیاتیات، عمر بڑھنے کے عمل اور ممکنہ لافانی کی تفصیلات پر نئے سوالات اٹھاتے ہیں، جو مستقبل میں مزید تحقیق کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~