news
عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا: حق لینے اسلام آبادضرور جائیں گے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم اپنا حق لینے دوبارہ پھر سے اسلام آباد جائیں گے، تاہم ہم کیا حکمت عملی اختیار کریں گے ابھی نہیں بتا سکتا
میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں کہا کہ ہم اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔ ہمارے ساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے، ہم اس بد سلوکی کے عادی ہوچکے ہیں جبکہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضرور احتجاج کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔احتجاج اور جلسہ کے لیے ہم ہر وقت تیار رہتے ہیں ابھی حکمت عملی واضح نہیں کی جاسکتی، لیکن ہماری حکمت عملی اور تیاری زبردست ہوگی پُرامن احتجاج کا ہمیں حق حاصل ہے، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہمارا راستہ روکا جاتا ہے
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہم پر تشدد کرتی ہے ربڑ بلٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ہیں،ہمارے لیے خندقیں کھودی جاتی ہیں۔ یہ اگر ایسا کرتے ہیں تو اب تو ہم بھی اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا