news
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے
غیر ملکی ذرائع کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بطور مینیجر اپنی خدمات سر انجام دے رہی تھیں 67 سالہ سوزی وائلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں میڈیا ذرائع کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹ بال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں
انتخاب میں کامیابی کے دو دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک فتح کو حاصل کرنے میں میری مدد کی ہے وہ میری 2016 اور 2020 دونوں کی کامیاب مہمات کابھی لازمی حصہ رہی تھیں
انہوں نے کہا کہ سوزی وائلز ایک مشہور سمجھدار ہوشیار اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں عالمی سطح پر بھی یہ تعریف اور احترام کے لائق ہیں
news
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا
news
حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پرویز ملک
وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے تاہم حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے جلد ہی مستقبل میں حکومت ٹیکس کی شرح کم کرنے کی پوزیشن میں ہوگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو فلاحی سرگرمیوں میں مزید پیش رفت کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم کی کابینہ کے رکن میں یقین دلاتا۔ ہوں کہ حکومت آپ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے اصلاحات کے عمل سے پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی
انہوں نےمزید کہا کہ تیز رفتار بدلتی ہوئی دنیا میں کارپوریٹ فلانتھراپی کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں