news
سوانڈیکس 500پوائنٹس سے بڑھ گیا : خریداری کے رجحان میں اضافہ سٹاک ایکسچینج

امریکی صدر کے منتخب ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
صبح 11 بجکر 55 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 509.32 پوائنٹس یا 0.55 فیصد اضافے سے 92,530.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا جب کہ پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں بہتری آئی کیونکہ سرمایہ کار مثبت میکرو اکنامک کے بنیادی اصولوں کے بارے میں پر امید ہیں
مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) انکارپوریٹڈ نے نومبر 2024 انڈیکس کے جائزہ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کمپنیوں کو فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ان آٹھ کمپنیوں میں سٹی فارما، کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس، فاسٹ کیبلز، فلائنگ سیمنٹ کمپنی، پاکستان آکسیجن، شفا انٹرنیشنل اسپتال، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور ٹی آر جی پاکستان شامل ہیں۔
نیز ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے عملہ کے 11 سے 15 نومبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی توقع ہے
news
پاک افغان بارڈر پر کامیاب آپریشن، مزید 17 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے دوران مزید 17 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور اس کے گردونواح میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف تھے اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیا۔
آپریشن کے دوران خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ گزشتہ تین روز کے دوران اس علاقے میں جاری آپریشن میں اب تک مارے جانے والے خوارج کی مجموعی تعداد 71 ہو چکی ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی راستے سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ہونے والی اس کارروائی کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو بروقت روکا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا دن تھا اور تمام فورسز خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق خوارجیوں کی دراندازی کی بروقت اطلاع ملنے پر حکمت عملی کے تحت تین اطراف سے گھیر کر ان دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا۔ یہ کارنامہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی ایک اہم مثال ہے، جو قومی یکجہتی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
news
عطاء اللہ تارڑ: بھارت بھول میں نہ رہے، بھرپور جواب ملے گا

لاہور:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، اس بار “ٹی فینٹاسٹک” نہیں بلکہ “مار بھی فینٹاسٹک” پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال ہیں اور بیانیے کی جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم اگر بھارت کا کوئی اور ارادہ ہوا تو بھی پاکستان بھرپور انداز میں جواب دے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر سے خود مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں، اور بھارت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ اس کا پروپیگنڈا الٹا اسی پر بھاری پڑ رہا ہے۔ اب بھارت کو اپنی حرکتوں پر شرمندگی کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت مکمل اتحاد ہے۔ ہم بھارت کو بھرپور اور مشترکہ انداز میں جواب دیں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر “میم گیم” میں حاصل کی گئی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر محاذ پر اپنا لوہا منوایا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ہم سب متحد ہیں اور بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کا واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے دو سو کلومیٹر دور پیش آیا، اور بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور بھارت کی معیشت پر کاری ضرب لگ رہی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کا جواب اس کے پروپیگنڈے سے کہیں زیادہ مؤثر ہے، اور انہیں اب شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں