news

سوانڈیکس 500پوائنٹس سے بڑھ گیا : خریداری کے رجحان میں اضافہ سٹاک ایکسچینج

Published

on

امریکی صدر کے منتخب ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
صبح 11 بجکر 55 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 509.32 پوائنٹس یا 0.55 فیصد اضافے سے 92,530.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا جب کہ پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں بہتری آئی کیونکہ سرمایہ کار مثبت میکرو اکنامک کے بنیادی اصولوں کے بارے میں پر امید ہیں
مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) انکارپوریٹڈ نے نومبر 2024 انڈیکس کے جائزہ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کمپنیوں کو فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ان آٹھ کمپنیوں میں سٹی فارما، کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس، فاسٹ کیبلز، فلائنگ سیمنٹ کمپنی، پاکستان آکسیجن، شفا انٹرنیشنل اسپتال، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور ٹی آر جی پاکستان شامل ہیں۔
نیز ناتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے عملہ کے 11 سے 15 نومبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی توقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version