news
امریکہ کو پھر سے کامیاب بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری سپیچ میں کہا کہ ہم پھر سے امریکہ کو کامیاب بنائیں گے میری کامیابی امریکی عوام کی ہی کامیابی ہے اور میں ملک میں موجود ہر شہری کے حقوق کے لیے لڑوں گا
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سپیچ کے دوران کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی جس میں میرے حامیوں نے میرے ساتھ مل کر بہترین انتخابی مہم چلائی ہم نے سینٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور یہ امریکہ کی سیاسی کامیابی ہے جن لوگوں نے میرا اس کام میں بھرپور ساتھ دیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں امریکی عوام کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ایسی کامیابی پہلے کبھی نہیں دیکھی امریکہ میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہونے والا ہے ہم امریکہ کو بہتر سے بہترین بنائیں گے اور امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے میں کسی صورت بھی امریکہ کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے اور اب یہاں موجود سب لوگوں کے خواب پورے ہوں گے امریکہ اب نئی بلندیوں کو چھوئے گا سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا کیونکہ ہم نے اپنے بارڈرز کو محفوظ ترین بنانا ہے میں ہر دن آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا یہاں تک کہ تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں ہم نے تمام مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں میرا ایجنڈا عوامی بہتری ہے اور میرے لیے مضبوط اور جمہوری روایات کا حامل امریکہ اولین ترجیح ہے کوئی نئی جنگ نہیں شروع کروں گا بلکہ پہلے سے موجود جنگوں کو ختم کروں گا
news
وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی تربیت کیلئے 300 طلبہ چین بھجوانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضے اور وسائل دیے جائیں گے تاکہ وہ زرعی برآمدات میں اضافہ کر سکیں، زرعی تحقیقاتی اداروں کو فعال کیا جائے گا اور زرعی جامعات کو ترقی دی جائے گی تاکہ نوجوان کھیت کھلیانوں میں انقلاب لا سکیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں زرعی تربیت کے لیے ایک ہزار زرعی گریجویٹس میں سے ابتدائی 300 طلبہ کو چین روانہ کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ یہ طلبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی شعبہ جات میں تربیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چین جانے والے طلبہ کا انتخاب پورے پاکستان سے کیا گیا ہے جن میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیں، اور بلوچستان کا کوٹہ خصوصی طور پر 10 فیصد بڑھایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، اور یہ ایک اہم دن ہے جب نوجوان زراعت کے شعبے میں جدید مہارت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے قریبی دوست ملک چین جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ بابو بھی بنیں لیکن اپنے دیہات واپس جا کر زرعی انٹرپرینیورشپ کا آغاز کریں، ہم آپ کو سبسڈی پر قرض اور وسائل دیں گے تاکہ آپ ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے زرعی برآمدات میں اضافہ کر سکیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تب ہی ترقی کرے گا جب چاروں اکائیاں مل کر محنت کریں گی، صرف ایک یا دو صوبوں کی ترقی کافی نہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے آبائی علاقے میں واقع زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا، جہاں کی زرعی ٹیکنالوجی اور سہولتوں کو دیکھ کر متاثر ہوئے اور اسی وقت فیصلہ کیا کہ ایک ہزار پاکستانی نوجوانوں کو وہاں تربیت کے لیے بھیجا جائے گا۔ چینی صدر نے ان کی اس تجویز کو خوش دلی سے منظور کیا، جس پر انہوں نے صدر شی جن پنگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی استعداد بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے اور اس پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ماضی میں 45 سے 50 سال کے سرکاری افسران کو تربیتی پروگرامز میں بھیجا جاتا تھا، لیکن اب نوجوانوں کو یہ موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ جدید زرعی تربیت حاصل کرکے وطن واپس آئیں اور پاکستان کو زرعی ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
news
ابراہیم علی خان کا پلک تیواڑی سے تعلقات پر ردِعمل
بالی ووڈ کے نواب خاندان کے اداکار ابراہیم علی خان نے اپنی ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں فلم “نادانیاں” کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان، اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے پلک تیواڑی کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
کافی عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، لیکن اب اداکار نے اس بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
شرمیلا ٹیگور کی امیدوں پر پوتے ابراہیم پورا نہ اُتر سکے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور ہاں، وہ واقعی بہت پیاری ہے، بس اتنا ہی کہوں گا۔
یاد رہے کہ پلک تیواڑی مشہور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں، اور انہوں نے بالی ووڈ میں فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” سے اپنا آغاز کیا تھا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔