news

امریکہ کو پھر سے کامیاب بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Published

on

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری سپیچ میں کہا کہ ہم پھر سے امریکہ کو کامیاب بنائیں گے میری کامیابی امریکی عوام کی ہی کامیابی ہے اور میں ملک میں موجود ہر شہری کے حقوق کے لیے لڑوں گا
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سپیچ کے دوران کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی جس میں میرے حامیوں نے میرے ساتھ مل کر بہترین انتخابی مہم چلائی ہم نے سینٹ کا کنٹرول حاصل کیا اور یہ امریکہ کی سیاسی کامیابی ہے جن لوگوں نے میرا اس کام میں بھرپور ساتھ دیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں امریکی عوام کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ایسی کامیابی پہلے کبھی نہیں دیکھی امریکہ میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہونے والا ہے ہم امریکہ کو بہتر سے بہترین بنائیں گے اور امریکہ کے زخموں پر مرہم رکھیں گے میں کسی صورت بھی امریکہ کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے اور اب یہاں موجود سب لوگوں کے خواب پورے ہوں گے امریکہ اب نئی بلندیوں کو چھوئے گا سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا کیونکہ ہم نے اپنے بارڈرز کو محفوظ ترین بنانا ہے میں ہر دن آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گا یہاں تک کہ تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں ہم نے تمام مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں میرا ایجنڈا عوامی بہتری ہے اور میرے لیے مضبوط اور جمہوری روایات کا حامل امریکہ اولین ترجیح ہے کوئی نئی جنگ نہیں شروع کروں گا بلکہ پہلے سے موجود جنگوں کو ختم کروں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version