news
نمکین پانی کو میٹھا بنانے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی کم قیمت ڈیوائس ایجاد، کینیڈا یونیورسٹی

کینیڈا ڈیلہوزی یونیورسٹی کے محققین نے نمکین پانی کو میٹھا کرنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک کم قیمت ڈیوائس ایجاد کر لی ہے
یہ ڈیوائس سورج کی روشنی کو استعمال کرکے سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بناتی ہے۔ پورٹ ایبل ڈیزائن کی اس چھوٹی سی ڈیوائس کو با آسانی دور دراز علاقوں میں استعمال کے لیے لیجایا جا سکتا ہے۔
ڈیوائس کا غیر روایتی ڈیزائن اس کو سب سے نمایاں اور منفرد بناتا ہے اس کی تیاری میں ری سائیکل ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔ پھینکے گئے اس مٹیریل کو ڈیوائس کے ایک اہم جزو کے طور پراستعمال میں لایا گیا ہے جس سے ڈیوائس اہم پائیدار اور کم قیمت ہوگئی ہے
یہ ڈیوائس سولر اسٹل ٹیکنالوجی ’ریفریکٹری پلازمونکس‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس شعبہ میں ایسے نینو مٹیریل بنائے جاتے ہیں جو مؤثر انداز میں روشنی کو اکٹھا کر کے گرمائش میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ مٹیریل عموما سخت حالات میں مؤثر ہوتا ہے اور بہتر انداز میں پانی کو صاف کرنے کی سولر اسٹل کی اہلیت کے لیے اہم ہوتا ہے۔
یہ ڈیوائس ایک سادہ عمل کے ذریعے بڑی تیزی سے پانی کو صاف کرتی ہے۔
خلاف توقع اس ڈیوائس نے ہیلیفیکس بندرگاہ پر آزمائش کے دوران روزانہ 3.67 لیٹر پینے کا پانی حاصل کیا۔
محققین کا کہناہے کہ سورج کی روشنی کے استعمال کو بڑھا کر ہم سادہ سے ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے پلازمونک سولر اسٹل سے بڑی مقدار میں پانی صاف کر سکتے ہیں۔
news
واٹس ایپ پر میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ فیچر سے صارفین کی تشویش

واٹس ایپ پر میٹا کی جانب سے متعارف کرایا گیا نیا اے آئی اسسٹنٹ فیچر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاص طور پر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اس فیچر کو اپنی مرضی سے غیر فعال یا ہٹا نہیں سکتے، جس سے ان کے ڈیجیٹل خودمختاری کے حق پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
واٹس ایپ کے چیٹ انٹرفیس میں ایک مستقل نیلے رنگ کا دائرہ نظر آتا ہے جو میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ بطور ڈیفالٹ موجود رہتا ہے، اور صارفین کے لیے اسے ہٹانا یا غیرفعال کرنا ممکن نہیں ہے، جس نے ان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ یہ جبری فیچر ان پر مسلط کیا جا رہا ہے۔
میٹا کا مؤقف ہے کہ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہے اور صرف سہولت کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اسسٹنٹ صارفین کو سوالات کے جوابات، تصویری تخلیق اور معلوماتی معاونت فراہم کرتا ہے، لیکن صارفین کی ایک بڑی تعداد اس کے غیر ارادی انضمام کو مداخلت تصور کر رہی ہے۔
پرائیویسی کے تحفظ کے حامیوں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر صارف کی یہ ضرورت نہیں کہ وہ اے آئی فیچرز استعمال کرے، اور جبری شمولیت نہ صرف رازداری کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ صارفین کا ڈیٹا میٹا کے تربیتی ماڈلز میں استعمال ہو سکتا ہے۔
ناقدین نے مزید نشاندہی کی ہے کہ ان ماڈلز کی تربیت میں بعض اوقات ذاتی معلومات یا غیر قانونی مواد بھی شامل ہو سکتا ہے، جو ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس تمام صورتحال نے واٹس ایپ پر صارفین کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جو اپنی آن لائن رازداری کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
news
واٹس ایپ نے “ایڈوانس چیٹ پرائیویسی” فیچر متعارف کر دیا

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنی ایپ میں پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کی معلومات رواں ماہ کے آغاز میں لیک ہوئی تھیں، اور اب باضابطہ طور پر اس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو مزید کنٹرول فراہم کرے گا کہ ان کی چیٹ، چاہے وہ کسی فرد کے ساتھ ہو یا گروپ میں، واٹس ایپ سے باہر نہ لے جائی جا سکے۔ اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد، دوسرے افراد نہ تو چیٹ ایکسپورٹ کر سکیں گے، نہ میڈیا فائلز خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ ہو سکیں گی، اور نہ ہی چیٹ کے مواد کو کسی قسم کی اے آئی سروس یا فیچر میں استعمال کیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی بدولت صارفین زیادہ پُراعتماد محسوس کریں گے کیونکہ ان کی گفتگو مکمل طور پر نجی رہے گی اور اس کا دائرہ واٹس ایپ سے باہر نہیں پھیلے گا۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین کو کسی چیٹ کا نام ٹیپ کرنا ہوگا، پھر “ایڈوانس چیٹ پرائیویسی” کے آپشن پر جا کر اسے آن کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدم واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں