Connect with us

news

سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں تبدیلیاں متوقع

Published

on

باخبر ذرائع کے مطابق
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں تین درجن سے زائد سعودی کمپنیوں کے حالیہ دورے کے بعد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاور ڈویژن سے 31 اکتوبر 2024 تک 10 قابل سرمایہ کاری منصوبوں کا مطالبہ کیا ہے جو کہ سعودی عرب کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
ایس آئی ایف سی کاخیال ہے کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز جن میں بلند درآمدی بل اور زرمبادلہ کی قلت کے پیش نظر صنعت کاری کو فروغ دینے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبے کی پائپ لائن تیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔
ایس آئی ایف سی نےاپنے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی معیشت کی بحالی کے لئے سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے پر بھرپور توجہ ہے۔ اس حوالے سے دوست ممالک کو شامل کیا جا رہا ہے، اسی لیے ایس آئی ایف سی میں ریجنل ڈیسک قائم کیے گئے ہیں نیز سرمایہ کاری کیلئے کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے فوکل منسٹرز بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی طرف سے پاور ڈویژن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گاہے بگاہے فوکل منسٹر کی جانب سے دی جانے والی واضح ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تصوراتی علاقوں کے علاوہ صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مندرجہ ذیل شعبوں میں قابل فروخت سرمایہ کاری کے منصوبے بنائیں (ii) بجلی پیدا کرنے والے علاقوں کو شہر میں موجود مراکز سے جوڑنے والی اعلی صلاحیت کی ٹرانسمیشن لائنیں؛ (iii) ٹرانسمیشن نقصانات کو کم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سب اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کریں اور (iv) توانائی کی فراہمی کو یکجا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) منصوبے وغیرہ
انہوں نےمزید کہا کہ کم از کم 10 سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی پائپ لائن بھی تیار کی جائے جس میں سرمائے کی ساخت، واضح گورننس،کے علاوہ مالیاتی اور کاروباری ماڈل بھی شامل ہوں۔ انہیں مارکیٹ میں لانے کے قابل بنانے کے لئے ایس ٹی زیڈ، ایس ای زیڈ اور ای پی زیڈ کے لحاظ سے حکومت کی دستیاب انڈسٹریلائزیشن اسکیموں سے ملنے والی ترغیبات کو اکٹھا کیا جائے۔ ذرائع نے ایس آئی ایف سی سے متعلق پاور ڈویژن کو بتایا کہ مزید اسی طرز پر 5 بی ٹو بی منصوبے کے لیے نجی شعبے سے بھی مشورہ کیا جائے۔ نیز اس سلسلہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی 3 اے) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ایک معروف کنسلٹنسی فرم کے ذریعے منصوبے کی تجاویز کی تیاری میں مدد مل سکے۔
درج بالا صورتحال کے پیش نظر ایس آئی ایف سی نے پاور ڈویژن کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں سے متعلق اپ ڈیٹ کرے اور رواں سال 31 اکتوبر تک اپنے سیکرٹریٹ کے ساتھ شیئر کرے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، خوراک، تعلیم، کان کنی ،معدنیات، صحت، پیٹرولیم، توانائی اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں کے علاوہ مختلف شعبوں میں 2.2 ارب ڈالر مالیت کی 27 مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیےہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں سعودی عرب اور پاکستان میں اس طرح کے مزید ایونٹس کا انعقاد ہوگا انہوں نے سعودی وفد کو یہ یقین بھی دلایا کہ دستخط شدہ ایم او یوز پر عمل درآمد کیا جائے گا اور عمل درآمد میں قطعی کوئی تاخیر یا ریڈ ٹیپ نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~