news
مہمند ڈیم: پاکستان میں پانی کے بڑے ذخیرے کا اضافہ، میڈیا ذرائع
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پانی کے ایک بہت بڑے ذخیرے کا اضافہ اس وقت ہو گیا جب اونچائی اور کنکریٹ کی تعمیر کے حوالے سے دنیا کے پانچویں اور پاکستان کے پہلے مہمند ڈیم پروجیکٹ میں پانی کا رخ اور بہاؤ تبدیل کرنے کا مشکل مرحلہ مکمل کر لیا گیا
اس پروجیکٹ کی 12 سائٹس پر بیک وقت کام ہو رہا ہے اور 800 میگا واٹ کے حامل اس ڈیم کا تقریبا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس کی مکمل تعمیر 2027 کے اختتام پر ہوگی
تفصیلات کے مطابق اس ڈیم کا رقبہ 8787 ایکڑ اور اس میں ایک اشاریہ 29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے اور اس کی مدد سے نو روپے تخمینہ تک کی سستی ترین بجلی تیار کی ہو رہی ہے
ڈیم کی تعمیری لاگت 224 ارب روپے ہے اور یہ نو سے 10 شدت کے زلزلے کو برداشت کرنے اور تین ارب یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے 2019 میں شروع ہونے والے اس منصوبے میں بڑی پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ دریا کا رخ تبدیل کرنے کے بعد 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
کام پر بریفنگ کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر جنرل مینیجر واپڈا عاصم روف خان اور چیف انجینئر فصیح اللہ کا کہنا ہے کہ ڈیم کی ایک ٹنل مکمل ہو چکی ہے اور دوسری پر کام جاری ہے نیز اس ڈیم کے ذریعے علاقے کو سیلاب سے بچانے اور پشاور شہر کو 300 ملین گیلن پانی سپلائی کرنے کے ساتھ 60 ہزار ایکڑ رقبہ بھی سیراب کیا جا سکے گا اس سے حاصل ہونے والے سالانہ فائدہ کا اندازہ 51 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے نیز ڈیم کے ذریعے مقامی آبادی کے 60 فیصد کو ملازمت دی جا سکے گی جبکہ اس کی تعمیر میں 87 گھرانے ہی متاثر ہوئے ہیں اور 99 فیصد رقبہ کو ایکوائر کر لیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی اس سے بھی پروجیکٹ کی لاگت میں فرق آئے گا
news
سانحہ 9 مئی کیس: چیف جسٹس کا ٹرائل مانیٹرنگ سے انکار، سازش کے الزام پر گرفتاری پر سوال
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ عدالت ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی، البتہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے پر اعتراض کیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت روزانہ سماعت لازمی ہے۔ سماعت میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 9 مئی کے 500 مقدمات درج اور 24 ہزار افراد مفرور ہیں۔
عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اعجاز چوہدری کی لوگوں کو اکسانے کی کوئی ویڈیو ہے؟ جس پر پیمرا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بے شک وہ انٹرویو ہے، لیکن وہ نوجوانوں کو اکسا رہے تھے۔
مزید سماعت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ امتیاز اور حافظ فرحت عباس کے ضمانت کیسز پر بات ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف سازش کے الزام پر کسی کو جیل میں نہ رکھا جائے۔ شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کر دی گئی، جبکہ حافظ فرحت عباس کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہو گی۔
news
عامر علی کا جنسی ہراسانی کا انکشاف: 14 سال کی عمر میں ٹرین میں پیش آیا واقعہ
بھارتی ٹی وی اداکار عامر علی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 سال کی عمر میں ممبئی کی ٹرین میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا ان کی ذہنی کیفیت پر گہرا اثر ہوا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا بند کر دیا اور کچھ عرصے تک ہم جنس پرست مردوں کے بارے میں تحفظات رکھے، مگر وقت کے ساتھ ان کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی۔
انہوں نے بتایا کہ قریبی دوستوں کی جانب سے اپنی جنسی شناخت ظاہر کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ انفرادی واقعات کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کو جج کرنا غلط ہے۔
عامر علی نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی، کہ ان کی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے طلاق ہو چکی ہے اور وہ اس وقت اپنی بیٹی آیرا سے رابطے میں نہیں ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو قبول کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔