Connect with us

تجارت

تیزی کا رجحان انڈیکس بلند ترین سطح پر، سٹاک ایکسچینج

Published

on


آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن اس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے کاروبار کا آغاز مارکیٹ کے اندر 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 90640 پوائنٹس کی سطح پر آگیا
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس مجموعی طور پر985 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ90978 پوائنٹس کی بلند سطح پر آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو پار کر گیا

news

ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو بھیج دی

Published

on

ایف بی آر

اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪ اور نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی اس ایف ای ڈی کو ختم کرنے کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس بھی زیرِ سماعت ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشنز سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اور شفاف اعداد و شمار موصول نہیں ہو رہے تھے، اسی لیے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں تبدیلی کی جائے گی۔

فی الحال جائیداد پر مندرجہ ذیل ٹیکسز لاگو ہیں:

کیپیٹل گین ٹیکس (CGT)

کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT)

ایڈوانس انکم ٹیکس

سیکشن 7E کے تحت ڈیمڈ انکم ٹیکس

خاص طور پر ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20 فیصد ٹیکس لاگو کیا جاتا ہے، جو 2.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر نافذ ہے۔

یہ اقدام رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جمود کو توڑنے اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

Published

on

ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد:
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جو ملک میں سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔

اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس امدادی رقم سے تقریباً 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، جن میں خصوصی طور پر بچے اور نوجوان شامل ہوں گے۔ ان افراد کو تعلیم کے لیے مشروط نقد امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ تعلیمی نظام سے جڑے رہیں اور معاشی دباؤ کم ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس امداد کا ایک اہم مقصد غذائیت تک بہتر رسائی کو ممکن بنانا ہے، جس کا براہِ راست فائدہ آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو پہنچے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ، امدادی پروگرام کے تحت ان طبقات کے لیے صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کے کئی ممالک جیسے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان اب بھی بلند سطح کی غربت سے دوچار ہیں، اور ان ممالک میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی محدود ہے۔

اسی پس منظر میں، اے ڈی بی ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دیں اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں بہتری لائیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~